Saturday , June 24 2017
Home / دنیا / چین کے رہائشی علاقے میں کیمیائی مادہ میں دھماکہ، 9 افرادہلاک

چین کے رہائشی علاقے میں کیمیائی مادہ میں دھماکہ، 9 افرادہلاک

بیجنگ، 02 اپریل س(سیاست ڈاٹ کام) شمالی چین کے شانکسی صوبے میں کل شام ایک رہائشی عمارت میں غیر قانونی طور پر رکھے ہوئے کیمیائی مادہ میں زوردار دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 9 افراد کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے ۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا نے آج یہ اطلاع دی۔ژنہوا نے بتایا کہ یہ دھماکہ ایک رہائشی عمارت میں غیر قانونی طور پر رکھے ہوئے دھماکہ خیز مادہ کی میں ہوا۔دھماکہ اتنا زبردست تھا کہ ارد گرد کی کئی عمارتیں منہدم ہو گئیں۔ اس حادثے کے بعد راحت اور امدادی کام آج دوپہر تک جاری رہا۔غور طلب ہے کہ چین کے رہائشی علاقوں میں اس طرح کا دھماکہ ہونا عام بات ہوگئی ہے ۔ اس واقعہ کے بعد صوبائی سطح پر دھماکہ خیز مادہ کی پیداوار اور ان کے اسٹوریج کے سلسلے میں تحقیقات شروع ہو گئی ہے ۔
چین میں 62 غیر ملکی این جی اوز کے دفاتر کا قیام
بیجنگ ۔2اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) 62غیر ملکی این جی اوز جو قومی سلامتی عہدیداروں کے پاس رجسٹرڈ ہیں یکم جنوری سے چین میں اپنے نمائندہ دفاتر قائم کرچکے ہیں ۔ 62 این جی اوز نے وہ این جی اوز بھی شامل ہیں جو معیشت ‘ تعلیمات اور تحفظ ماحولیات کے شعبوں میں کام کرتے ہیں ۔ ان کا تعلق امریکہ سے ہے ‘ ان میں بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی این جی اوز اور امریکہ ۔ چین بزنس کونسل کی این جی اوز بھی شامل ہیں  ۔اس کی خبر سرکاری ادارہ ژن ہوا نے دی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT