Thursday , October 19 2017
Home / ہندوستان / چین کے ساتھ مسعود اظہر مسئلہ پر تبادلہ خیال

چین کے ساتھ مسعود اظہر مسئلہ پر تبادلہ خیال

مشیر قومی سلامتی اجیت ڈوول کا بیان : وزیر اعظم چین سے ملاقات
بیجنگ 21 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور چین نے سرحدی مسئلہ کے علاوہ انسداد دہشت گردی سے متعلق مسائل بشمول جئیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو دہشت گرد قرار دینے ہندوستان کی کوششوں کی راہ میں چین کی رکاوٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے ۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے یہ بات بتائی ۔ اجیت ڈوول نے سرحدی مسئلہ پر چین کے ساتھ دو روزہ بات چیت کے بعد چین کے وزیر اعظم لی کیقیانگ سے یہاں ملاقات کی اور اپنے چینی ہم منصب یانگ جئیچی کے ساتھ بات چیت کے نتائج سے واقف کروایا ۔ اس ملاقات میں چینی وزیر اعظم نے ان کا خیر مقدم کیا اور دو دن قبل و یر دفاع منوہر پریکر کے ساتھ ان کی ملاقات کا تذکرہ کیا جس میں دونوں ملکوں نے باہمی تعلقات کو آگے بڑھانے کے تعلق سے بات چیت کی تھی ۔ لی نے کہا کہ اس ملاقات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ملکوں کے مابین سیاسی اور سکیوریٹی امور پر بہترین رابطے ہیں۔ بعد ازاں مسٹر اجیت ڈوول نے کہا کہ یانگ کے ساتھ سرحدی مسئلہ پر بات چیت کے دوران فریقین نے سرحد کا مسئلہ اور انسداد دہشت گردی سے مربوط دیگر مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔ اس سوال پر کہ آیا اس موقع پر مسعود اظہر کے مسئلہ پر بھی بات چیت ہوئی ہے ڈوول نے کہا کہ یقینی طور پر ہوئی ہے ۔ جب انسداد دہشت گردی پر بات چیت ہو تو یہ مسئلہ بھی شامل ہوتا ہے ۔ مسعود اظہر کے مسئلہ پر حالیہ عرصہ میں ہندوستان کے چین کے موقف پر سر عام تنقیدوں کا سلسلہ شروع کیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT