Thursday , September 21 2017
Home / Top Stories / چین کے ساحلی شہر تیان جن میں دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 85

چین کے ساحلی شہر تیان جن میں دھماکوں سے ہلاکتوں کی تعداد 85

تیان جن ۔ 15 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) چین کے ساحلی شہر میں مسلسل دو دھماکوں سے ہلاک ہونے والو ں کی تعداد آج 85 ہوگئی جبکہ لاپتہ ہوجانے والے افراد کے مایوس رشتہ داروں نے آتش فرو محکمہ کے دفتر کے روبرو احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے رشتہ داروں کے حشر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بچاؤ ہیڈکوارٹرس کے بموجب 721 افراد اسپتالوں میں شریک کئے گئے ہیں جن میں سے 25 کی حالت نازک ہے ۔ غیرمصدقہ اطلاعات کے بموجب مبینہ طورپر 33زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔ 50 سال سے زائد عمر کا ایک شخص دھماکوں کے مقام سے آج دوپہر بچالیا گیا ۔
سرکاری خبررساں ادارہ ژنہوا کی اطلاع کے بموجب ہلاک ہونیو الوں میں آتش فرو ارکان عملہ میں سے 21 افراد بھی شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT