Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / چین کے شہر ہانگ ژو کو ایشین گیمز 2022ء کی میزبانی مل گئی اولمپک کونسل آف ایشیا کا فیصلہ

چین کے شہر ہانگ ژو کو ایشین گیمز 2022ء کی میزبانی مل گئی اولمپک کونسل آف ایشیا کا فیصلہ

عشق آباد (ترکمینستان) ، 17 سپٹمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایشین گیمز 2022ء کی میزبانی چین کے شہر ہانگ ژو کو مل گئی۔ تفصیلات کے مطابق اولمپک کونسل آف ایشیا کی جنرل اسمبلی کا اجلا س گزشتہ روز ترکمینستان کے دارا لحکومت عشق آباد میں ہوا جس میں ایشین گیمز 2022ء کی میزبانی چین کو دینے کا فیصلہ ہوا۔ہانگ ژو ایونٹ کی میزبانی کیلئے پسندیدہ شہر تھا اور چین اپنے اس شہر میں اولمپک اور انٹرنیشنل ایکسپو سنٹر کی تیاری پہلے ہی شروع کر چکا ہے۔ چین قبل ازیں 1990ء اور2010ء میں بھی ایشین گیمز کی میزبانی کرچکاہے۔ 1990ء میں بیجنگ جبکہ 2010ء میں گوانگ ژو میں یہ ایونٹ ہوا تھا۔

TOPPOPULARRECENT