Friday , September 22 2017
Home / دنیا / چین کے صوبہ سچوان میں طاقتور زلزلہ

چین کے صوبہ سچوان میں طاقتور زلزلہ

بیجنگ 8 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) چین میں زلزلوں سے متعلق ادارہ نے کہا ہے کہ جنوب مغربی صوبے سچوان کے علاقے جیو ژائی گو میں 7.70 شدت کا طاقتور زلزلہ ہوا جس کے نتیجہ میں سارا علاقہ دہل گیا۔ تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

بوکوحرام نے 31 مچھیروں کو ہلاک کردیا
کانو ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بوکوحرام جہادیوں نے دو علحدہ حملوں میں جو شمال مشرقی نائجیریا کی چاڈجھیل کے قریب کئے گئے تھے، تقریباً 31 مچھیروں کو ہلاک کردیا۔ جہادیوں سے لڑنے والے دیگر مچھیروںکے بیان کے مطابق مسلح جہادیوں نے ڈوگری اور ڈابرونزام نامی دو جزیروں پر ہلہ بول دیا جہاں کثیر مقدار میں مچھلیاں پکڑی جاتی ہیں اور وہاں پر ماہی گیری میں مصروف مچھیروں پر حملہ کردیا اور اندھادھند فائرنگ کرتے ہوئے 31 مچھیروں کو ہلاک کردیا۔ مقامی ملیشیا نے جو مائیدوگری اور باباتورا کولو میں جہادیوں سے نبردآزما ہے، نے بتایا کہ ڈوگری میں 14 مچھیروں اور ڈابرونزام میں 17 مچھیروں کو ہلاک کیا گیا۔

 

 

TOPPOPULARRECENT