Thursday , August 24 2017
Home / عرب دنیا / چین کے طیارہ بردار بحری جہاز پر جاپان کی کڑی نظر

چین کے طیارہ بردار بحری جہاز پر جاپان کی کڑی نظر

ٹوکیو، 26 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جاپان کی حکومت کے سینئر ترجمان نے آج کہا کہ چینی طیارہ بردار بحری جہاز کے بحر اوقیانوس میں مشق چین کی بڑھتی ہوئی فوجی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے اور جاپان اس پر کڑینظر رکھے ہوئے ہے ۔مرکزی کابینہ سکریٹری یوشیہدے سوگا نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ جاپان خطے میں تمام طرح کی چوکسی برتنے کے لئے اقدامات اٹھائے گا۔چین کا کہنا ہے کہ اس کا پہلا طیارہ بردار جہاز مغربی بحرالکاہل میں معمول کی مشق کر رہا ہے ۔وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اگلے مرحلے میں طیارہ بردار بحری جہاز لیاوننگ سے سمندر میں تربیت اورتجربات کئے جائیں گے ۔واضح رہے کہ چین کی فوج کے پہلے طیارہ بردار بحری جہاز نے بحیرہ زرد میں پروازوں کے اترنے اور فضائی حملوں کی مشق کی ہے ۔وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اگلے مرحلے میں طیارہ بردار بحری جہاز لیاوننگ سے سمندر میں تربیت اورتجربات کئے جائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT