Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / چین کے طیارے میں جھٹکوں سے 26 مسافرزخمی

چین کے طیارے میں جھٹکوں سے 26 مسافرزخمی

شنگھائی، 19 جون (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی مغربی چین کے کون منگ شہر میں گزشتہ رات ایک ہوائی جہاز میںجھٹکے لگنے سے اس میں سوار کم از کم 26 مسافر زخمی ہو گئے ۔خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق پیرس سے کون منگ آ رہے چائنا ایسٹرن ایئر لائنزکے طیارے کو ایئر پورٹ پر اترتے وقت زبردست جھٹکا لگا، جس سے اس میں سوار مسافروں کے سرسامان رکھنے والے اوپری لاکروں سے ٹکرا گئے اور سامان ان پر گر پڑے ۔حادثے میں 26 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں چار کی حالت نازک ہے ۔چین ایسٹرن ایئر لائنز نے اپنے سرکاری ویبو اکاؤنٹ پر جاری پیغام میں زخمیوں کی تفصیلی معلومات کی تصدیق کئے بغیر ہی کہا کہ طیارے میں سوار مسافروں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT