Wednesday , October 18 2017
Home / جرائم و حادثات / چین کے مانجا کی فروخت کے خلاف کارروائی‘ 100کیلو مانجا ضبط

چین کے مانجا کی فروخت کے خلاف کارروائی‘ 100کیلو مانجا ضبط

حیدرآباد ۔ 15؍ جنوری (سیاست نیوز) سنکرانتی تہوار کے دوران شہر کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر فروخت کئے جانے والے چینیز مانجے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کے عہدیداروں نے سو کلو چینیز مانجا برآمد کرلیا۔ ذرائع نے بتایا کہ محکمہ جنگلات سے وابستہ فاریسٹ رینج آفیسر مسٹرسی سرینواس اور فاریسٹ سیکشن آفیسر سید عارف علی کی قیادت میں علاقہ چارمینار ‘ گلزار حوض ‘ پرانا پل ‘ دھول پیٹ ‘ منگل ہاٹ ‘ رام کوٹ اور چپل بازار علاقوں میں واقعہ پتنگ کے دوکانات اور گوداموں پر دھاوے کئے گئے جہاں سے سو کلو سے زائد چینیز مانجا برآمد کرلیا گیا ۔ چینیز مانجے کے استعمال کو تلنگانہ حکومت نے ماحولیاتی تحفظ ایکٹ کے تحت منموعہ قرار دیتے ہوئے اس کے کاروبار کو غیر قانونی قرار دیا اور اس کی خریدوفرخت میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا تھا ۔ ہر سنکرانتی کے موقع پر چینیز مانجے کے استعمال چرند پرند کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے جبکہ بچوں کی جان کو بھی نقصاندہ ثابت ہوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT