Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / چین کے میزائل کی خبروں پر امریکہ کو تشویش

چین کے میزائل کی خبروں پر امریکہ کو تشویش

واشنگٹن ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین میں واقع متنازعہ جزیروں پر چین کی بڑھتی ہوئی عسکری کارروائیوں پر امریکہ کو شدید تشویش ہے۔جان کیری نے یہ بات چین کی جانب سے جنوبی بحیرہ چین میں واقع متنازعہ جزیروں میں سے ایک پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نصب کیے جانے کی اطلاعات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی۔چین نے ان اطلاعات کو ’مبالغہ آرائی‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے لیکن اس کا کہنا ہے کہ اسے عالمی قوانین کے تحت اپنی سر زمین کے تحفظ کے لیے دفاعی تنصیبات تعمیر کرنے کا حق حاصل ہے۔اس جزیرے پر چین کے علاوہ تائیوان اور ویت نام ملکیت کا دعویٰ کرتے ہیں اور ان دونوں ممالک نے بھی میزائلوں کی تنصیب کی تصدیق کی ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر سے اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ چین نے ووڈی یا یونگزنگ آئر لینڈ پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نصب کیے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT