Thursday , April 27 2017
Home / دنیا / چین کے کئی شہروں میں کہر

چین کے کئی شہروں میں کہر

بیجنگ ۔ 25ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام)  چین کے دارالحکومت بیجنگ اور مضافاتی صوبوں میں آج دوبارہ کہر دیکھی گئی ۔ تین دن سے کہرکا نام ونشان تک نہیں تھا ۔ عہدیداروں نے عوام کو چوکس کرتے ہوئے کہا کہ یہ اس سال کی بدترین کہر ہے ۔ گہری کہر بیجنگ کے بعض علاقوں اور پڑوسی صوبہ ہیبی میں بھی دیکھی گئی ۔ محکمہ موسمیات نے پیش قیاسی کی ہے کہ کل بھی گہری کہر کا امکان ہے ۔ 2:50منٹ دوپہر کو بھی کہر کی کثافت 2.5 مائیکرونس فی قُطر ناپی گئی ۔130 تا 241 مائیکروگرام کثافت فی مکعب میٹر پائی جاتی ہے۔

 

نائجیریا کی فوج کا بوکو حرام کے اہم ٹھکانے پر قبضہ
ابوجا، 25 دسمبر (رائٹر) نائجیریا کے صدر محمد بوھاري نے آج کہا کہ شمال مشرقی سمبیسا کے جنگلاتی علاقے میں اسلامی دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے اہم کیمپ پر فوج نے قبضہ کر لیا ہے ۔بوہاري نے کہا کہ انہیں اس بات کی اطلاع فوجی سربراہ نے جمعہ کو دی تھی۔  بوہاري نے کہا کہ کیمپ میں رہنے والے دہشت گرد وہاں سے بھاگ گئے ہیں اور چھپنے کی کوئی جگہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ بوہاري نے کہا کہ دہشت گرد کہیں چھپ نہیں پائیں گے اور انہیں جلد ہی پکڑ لیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT