Saturday , April 29 2017
Home / دنیا / چین کے کان حادثے میں 38 افراد ہلاک

چین کے کان حادثے میں 38 افراد ہلاک

بیجنگ۔3 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) چین میں ہوئے دو کا ن حادثوں میں 38 افراد کی موت ہو گئی۔ یہ خبر آج چینی میڈیا نے دی۔ یہ دونوں حادثے پانچ دن کے اندر ہوئے ہیں۔ چین کی صنعتی سیکورٹی اچھی نہیں مانی جاتی ہے ۔سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہواکے مطابق پہلا حادثہ شمال مشرقی ہینانگ جیانگ صوبے میں ایک کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد ہوا جس میں 21 افراد کی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ منگل کو ہوا جس میں 22 افراد کان کے اندر پھنسے ہوئے تھے ۔دوسرا حادثہ شمالی چین میں منگولیا کے نزدیک آج ہوا جس میں 17 افراد کی موت ہو گئی۔
کراچی آگ سانحہ ، ایک مشتبہ پاکستانی تھائی لینڈ میں گرفتار
بینکاک ۔3 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) کراچی میں سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے ایک مطلوب ملزم کو تھائی لینڈ کے ریڈ لائٹ ایریا سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ چار برس قبل کراچی کی ایک فیکڑی میں لگنے والی آگ سے 255 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ تھائی پولیس کے مطابق جس مشتبہ پاکستانی کو گرفتار کیا گیا ہے، اس کا نام عبدالرحمن ہے اور اس کی عمر 46برس بتائی گئی ہے۔ انٹرپول سربراہ میجر جنرل ایپی چارت سورابایا نے بتایا کہ ملزم کو جمعے کی شام بنکاک میں واقع ریڈ لائٹ ایریا کے ایک ہوٹل سے گرفتار کیا گیا۔
اور جتنی جلدی پاکستان چاہے گا ملزم کو اس کے آبائی ملک کے حوالے کر دیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT