Wednesday , September 20 2017
Home / Top Stories / چیونٹی بھی ہاتھی کو کاٹ لیتی ہے : ہریش راوت

چیونٹی بھی ہاتھی کو کاٹ لیتی ہے : ہریش راوت

NEW DELHI, MAY 24 (UNI)- Uttarakhand Chief Minister Harish Rawat coming out of the CBI office after questioning in connection with a sting for offering bribe case, in New Delhi on Tuesday. UNI PHOTO-14U

نئی دہلی ۔ 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بعض اوقات چیونٹی بھی ہاتھی کو کاٹ لیتی ہے۔ چیف منسٹر اتراکھنڈ ہریش راوت نے آج وزیراعظم نریندر مودی اور صدر بی جے پی امیت شاہ کو انتباہ دیتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ مودی یا امیت شاہ سے لڑائی کرنا نہیں چاہتے لیکن اگر وہ مجھے تکلیف دیں گے تو انہیں بھی تکلیف اٹھانا پڑے گا۔ ہریش راوت سے آج سی بی آئی نے اسٹنگ آپریشن کے سلسلہ میں پوچھ تاچھ کی۔ اُن کے ہمراہ اُن کے حامی اور ایک رکن اسمبلی بھی سی بی آئی کے ہیڈکوارٹرس پر 11 بجے دن پہونچے تھے۔ اتراکھنڈ ہائیکورٹ نے سی بی آئی کی تحقیقات پر حکم التواء جاری نہیں کیا ہے حالانکہ ہریش راوت نے اِس کے لئے درخواست دی تھی۔ سی بی آئی نے ان سے 5 گھنٹے طویل پوچھ تاچھ کی۔

ملک بھر میں ایک تہائی سے زائد اے ٹی ایم غیرکارکرد: آر بی آئی
ممبئی ۔ /24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ریزرو بینک کے ڈپٹی گورنر ایس ایس مندرا نے کہا کہ ملک بھر میں ایک تہائی سے زائد اے ٹی ایم غیرکارکرد ہیںاور انہوں نے مقررہ قواعد کی تعمیل نہ کرنے پر بینکوں کے خلاف کارروائی کا انتباہ دیا ۔ مندرا نے ریزرو بینک ٹیم کی جانب سے 4000 اے ٹی ایم کے سروے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان میں ایک تہائی سے زائد اے ٹی ایم مشین غیرکارکرد حالت میں تھے ۔ ٹیم نے ملک کے مختلف حصوں میں اور مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم کا سروے کیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سروے کے نتائج غیراطمینان بخش ہیں اور ہم اس نتیجہ پر پہونچے کہ صارفین کو سہولیات اور دیگر امور میں بھی مقررہ قواعد کی تعمیل نہیں ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک ان بینکوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گا ۔

TOPPOPULARRECENT