Thursday , October 19 2017
Home / جرائم و حادثات / چیوڑلہ میں لڑکی کی خودکشی

چیوڑلہ میں لڑکی کی خودکشی

حیدرآباد /16 فروری ( سیاست نیوز ) چیوڑلہ کے علاقہ میں ایک لڑکی کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ کلپنا جو نارائن داس گوڑہ چیوڑلہ علاقہ کے ساکن بالراج کی بیٹی تھی ۔ اس لڑکی نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرتے ہوئے خودکشی کرلی ۔ لڑکی دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کرچکی تھی اور اعلی تعلیم حاصل کرنے کی خواہشمند تھی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس کے والد نے لڑکی سے صاف طور پر تعلیم جاری نہ رکھنے کی خواہش کی تھی اور بتایا کہ اس کی معاشی حالت اعلی تعلیم کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتی ۔ اس بات سے دلبرداشتہ لڑکی نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT