Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / چیکس قبول کرنے سے خانگی دواخانوں کا انکار

چیکس قبول کرنے سے خانگی دواخانوں کا انکار

چیکس باؤنس ہورہے ہیں، کارڈس اور نقدی پر ہی علاج
حیدرآباد 8 جنوری (سیاست نیوز) شہر کے خانگی دواخانے مریضوں کے علاج کے لئے چیکس قبول نہیں کررہے ہیں کیوں کہ چیکس باؤنس ہورہے ہیں اور چیکس دینے والوں نے جو سیل فون نمبر دیئے ہیں ان پر رابطہ قائم نہیں ہوپارہا ہے۔ بنجارہ ہلز کے ایک سوپر اسپیشالیٹی ہاسپٹل نے باؤنس ہوئے چیکس مریض کے نام اور موبائیل فون کی فوٹو کاپی آویزاں کردی ہے۔ ایک سینئر اڈمنسٹریٹیو عہدیدار نے کہاکہ نوٹ بندی کے بعد مریضوں کے علاج میں سہولت اور ادائیگی میں آسانی کے مقصد سے چیکس قبول کئے جارہے تھے لیکن یہ سلسلہ بند کردیا گیا ہے کیوں کہ دھوکہ ہورہا ہے۔ چیکس باؤنس ہورہے ہیں، فون ریسیو نہیں کئے جارہے ہیں۔ بعض دوسرے دواخانوں میں بھی باؤنس ہوئے چیکس کے پرنٹس کاؤنٹرس پر لگائے گئے ہیں اور اعلان کیا گیا ہے کہ صرف کارڈس اور نقدی قبول کئے جائیں گے۔ چیکس قبول نہیں کئے جائیں گے۔ خانگی دواخانے محتاط ہوگئے ہیں۔ وہ رجسٹرڈ این جی اوز کے جاری کردہ چیکس تک قبول نہیں کررہے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT