Thursday , August 17 2017
Home / ہندوستان / چیک باؤنس کیس سے نمٹنے کیلئے پارلیمنٹ میں بل کی منظوری

چیک باؤنس کیس سے نمٹنے کیلئے پارلیمنٹ میں بل کی منظوری

نئی دہلی۔6اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) لوک سبھا میں ایک بلی منظوری دیتے  ہوئے اس مقام پر چیک باونس کیس درج کرنے کا اختیار فراہم کیا گیا ہے ‘ جہاں پر کلیرنس کیلئے روانہ کیا جاتا ہے اور اجرائی کے مقام پر یہ کیس درج نہیں کیا جاسکتا ۔ مملکتی وزیر فینانس جینت سنہا نے ایوان میں قانونی بل بیع و شرح بابتہ 2015 پیش کرتے ہوئے کہا کہ مختلف عدالتوں میں معرض التواء 18لاکھ چیک باؤنس کیسوں سے نٹنے میں یہ قانون کارآمد ثابت ہوگا ۔یہ بل قبل ازیں جاری کردہ آرڈیننس کی جگہ نافذ ہوگا اگرچیکہ لوک سبھا نے بجٹ اجلاس کے دوران اس بل کو منظوری دی لیکن راجیہ سبھا میں منظور نہیں کیا جاسکا ‘ جس کے باعث آرڈیننس کو دوبارہ نافذ کردیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک چھوٹا سابل ہے لیکن ہندوستانی معیشت کیلئے دوررس نتائج کا حامل ہوگا ۔ یہ اقدام چھوٹے تاجرین ‘ بڑے کارپوریشن بالخصوص ٹیلی کام اداروں کیلئے کارآمد ثابت ہوگا ۔

TOPPOPULARRECENT