Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / چیک باؤنس کیس میں خاتون کو 6ماہ کی سزائے قید

چیک باؤنس کیس میں خاتون کو 6ماہ کی سزائے قید

نئی دہلی۔/10مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی عدالت نے چیک باؤنس کیس میں ایک خاتون کو 6ماہ کی سزائے قید اور ایک جویلر کو بطور معاوضہ 18لاکھ روپئے ادا کرنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ اس خاتون نے اپنے آپ کو متمول ظاہر کرنے کیلئے ہر ممکنہ حربے اختیار کئے تھے۔ عدالت نے کہا کہ خاتون نے ایک جویلر کو رقومات کی ادائیگی سے بچنے کیلئے جھوٹے وعدے کئے تھے جس سے یہ خاتون نے 12لاکھ روپئے مالیتی زیورات خریدے تھے اور 30مئی2012 کو 11,05 روپئے نقد ادا کرکے 6لاکھ روپئے کا ایک چیک پیش کیا تھا۔

 

طلاق کے معاملات کیلئے علاحدہ عدالت قائم کرنے کا مطالبہ
نئی دہلی۔/10مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) طلاق کے مقدمات کی فوری سماعت کیلئے علحدہ عدالت قائم کرنے کا مطالبہ آج لوک سبھا میں اٹھا، بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن ہیما مالنی نے وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھایا۔ انہوں نے کہاکہ طلاق کے معاملات نپٹانے میں دس سال لگ جاتے ہیں جس سے مرد اور خواتین کی خوشگوارازدواجی زندگی ختم ہوجاتی ہے۔ شریمتی ہیما مالنی نے کہا کہ شادی  زندگی کا حیرت انگیز حصہ ہے۔

TOPPOPULARRECENT