Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / چیک پوسٹس کی کارکردگی کا جائزہ ‘ وزراء کا بین ریاستی دورہ

چیک پوسٹس کی کارکردگی کا جائزہ ‘ وزراء کا بین ریاستی دورہ

حیدرآباد ۔14ستمبر ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں قائم مختلف چیک پوسٹس کی کارکردگی میں مزید بہتری پیدا کرنے کے مقصد سے مکمل واقفیت حاصل کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کابینی ذیلی کمیٹی کے وزراء مسٹر ای راجندر ‘ وزیر فینانس و سیول سپلائیز ٹی سرینواس یادو ‘ وزیر کمرشیل ٹیکس کے علاوہ مسٹر بی سمن رکن پارلیمان نے مختلف ریاستوں کے دورہ پر روانہ ہوئے ۔ وزراء نے گجرات اور مہاراشٹرا ریاستوں کے سرحدات پر پائے جانے والے انٹیگریٹیڈ چیک پوسٹس کی کارکردگی سے مکمل طور پر واقفیت حاصل کریں گے اور اپنے دورہ سے واپسی کے بعد مسرس ای راجندر ‘ ٹی سرینواس یادو اور بی سمن وغیرہ اپنی ایک جامع رپورٹ مرتب کر کے حکومت بالخصوص چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو پیش کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT