Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈائرکٹر اقلیتی بہبود ایم جے اکبر کا تبادلہ

ڈائرکٹر اقلیتی بہبود ایم جے اکبر کا تبادلہ

محکمہ جنگلات کے جملہ پانچ عہدیداروں کے تبادلے
حیدرآباد۔ 3 مارچ (سیاست نیوز) حکومت ِ تلنگانہ نے پانچ آئی ایف ایس عہدیداروں کے تبادلے کا فیصلہ کیا ۔ چیف سیکریٹری تلنگانہ ڈاکٹر راجیو شرما نے آج شب دیر گئے تبادلوں کے احکامات جاری کئے جن میں مسٹر ایم جے اکبر ڈائرکٹر اقلیتی بہبود کا تبادلہ قابل ذکر ہے۔ مسٹر ایم پرتھوی راجو ایڈیشنل پرنسپال چیف کنزرویٹر آف فاریسٹس کا تبادلہ کرکے انہیں بحیثیت ایڈیشنل پرنسپال چیف کنزرویٹر آف فاریسٹس بہ دفتر پرنسپال چیف کنزرویٹر فاریسٹس حیدرآباد میں تعینات کیا گیا۔ مسٹر سنیل کمار گپتا ایڈیشنل پرنسپال چیف کنزرویٹر آف فاریسٹس ؍ کنزرویٹر آف فاریسٹس ورنگل کا تبادلہ کرکے انہیں بحیثیت ایڈیشنل پرنسپال چیف کنزرویٹر آف فاریسٹس (IT & WP) یہ دفتر پرنسپال چیف کنزرویٹر آف فاریٹسٹ تلنگانہ حیدرآباد میں تعینات کیا گیا، بجائے مسٹر ایم پرتھوی راجو متبدلہ جبکہ جناب محمد جلال الدین اکبر (آئی ایف ایس) 1999 بیاچ موجودہ ڈائرکٹر محکمہ اقلیتی بہبود کا تبادلہ کرکے انہیں بحیثیت کنزرویٹر فاریسٹس ضلع ورنگل تعینات کیا گیا، بجائے مسٹر سنیل کمار گپتا متبدلہ اس کے علاوہ ڈاکٹر جی نرسیا (آئی ایف ایس) 2001 بیاچ کو سوپر ٹائم اسکیل پر کنزرویٹر عہدہ پر ترقی دے کر بحیثیت کنزرویٹر آف فاریسٹس کھمم سرکل مقرر کیا گیا بجائے مسٹر بی آنند موہن متبدلہ جنہیں بعد تبادلہ بحیثیت کنزرویٹر آف فاریسٹس پی اینڈ ای سرکل نظام آباد مقرر کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT