Monday , May 29 2017
Home / ہندوستان / ڈائرکٹر ٹاٹا کیمیکلز بھاسکر بھٹ مستعفی

ڈائرکٹر ٹاٹا کیمیکلز بھاسکر بھٹ مستعفی

نئی دہلی۔11 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سائرس مستری کی چیرمین کی حیثیت سے آزاد ڈائرکٹرس کی ’’متفقہ ‘‘تائید و حمایت کے بعد ٹاٹا کیمیکلز کے ڈائرکٹر بھاسکر بھٹ کمپنی کے بورڈ سے یہ کہتے ہوئے مستعفی ہوگئے کہ انہوں نے جس تشویش و فکرمندی کا اظہار کیا اسے بالکلیہ نظرانداز کردیا گیا۔ ٹاٹا کیمیکلز نے بی ایس ای (بامبے اسٹاک ایکسچینج) کے لئے پیش کردہ بیان میں بتایا کہ بھاسکر بھٹ جو نان ایگزیکٹیو اور غیر آزاد ڈائرکٹر رہے، وہ 10 نومبر2016ء کی تاریخ سے کمپنی کے بورڈ سے مستعفی ہوچکے ہیں۔ مسٹر بھٹ نے اپنے مکتوب استعفیٰ میں کہا ’’ میں نے بی ایس ای ویب سائٹ پر آزاد ڈائرکٹرس کا پیش کردہ بیان پڑھا ہے۔ اس کا متن ان خیالات کو بالکلیہ نظرانداز کرتا ہے جن کا میں نے آج کی بورڈ میٹنگ میں اظہار کیا۔‘‘

 

ندیا ضلع سے بڑے پیمانہ پر
بم کے ذخیرے برآمد
کلکتہ۔11۔نومبر(سیاست ڈاٹ کام )مغربی بنگال سی آئی ڈی نے ندیا ضلع کے کلیانی سگونا گاؤں میں ایک جھاڑسے بڑے پیمانے پر کروڈ بم کے ذخیرے کو برآمد کیا ہے ۔مغربی بنگال پولس نے گرچہ کروڈ بم کل تعداد بتانے سے انکار کیا ہے ۔بم تباہ کرنے والا دستہ پہنچ کر علاقے میں تلاشی مہم کررہی ہے اور ان برآمد بم کو تباہ کیا جارہا ہے ۔ا س علاقے سے گزشتہ سال بڑے پیمانے پر ہتھیار برآمد کیا گیا تھا۔گزشتہ سال اگست 2015میں سی آئی ڈی نے ہتھیاروں کے کارخانے کا سراغ لگایا تھا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT