Friday , August 18 2017
Home / جرائم و حادثات / ڈائمنڈ ہلز کالونی شیخ پیٹ کا راستہ بند کرنے پر احتجاج

ڈائمنڈ ہلز کالونی شیخ پیٹ کا راستہ بند کرنے پر احتجاج

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : شیخ پیٹ کے علاقہ ڈائمنڈ ہلز کالونی میں راستہ بند کرنے کے خلاف کالونی کے عوام کے احتجاج سے علاقہ میں کچھ دیر کے لیے کشیدگی پیدا ہوگئی ۔ ریزیڈنشیل ہاسٹل کے طلبہ کے نعروں اور چیخ پکار سے سارا علاقہ کشیدگی کا شکار ہوگیا ۔ تاہم پولیس گولکنڈہ نے فوری طور پر چوکسی اختیار کرتے ہوئے حالات کو بگڑنے سے بچالیا اور تھوڑی دیر میں حالات پر قابو پالیا ۔ اس خصوص میں انسپکٹر گولکنڈہ مسٹر خلیل پاشاہ نے بتایا کہ ریزیڈنشیل ہاسٹل کے ذمہ دار اس اراضی پر اپنا حق جتا رہے ہیں اور مقامی عوام کا کہنا ہے کہ یہ راستہ ہے جو گذشتہ 20 سال سے استعمال کررہے ہیں تاہم پولیس نے معاملہ کا قانونی حل تلاش کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے حالات کو قابو میں کرلیا چونکہ معاملہ عدالتوں میں ہے ۔ پولیس نے مداخلت سے گریز کیا اور حالات قابو میں بتائے گئے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT