Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈائیل یوور 100پروگرام کا انعقاد

ڈائیل یوور 100پروگرام کا انعقاد

نظام آباد:10؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کمشنر آف پولیس نظام آباد کارتیکیا نے بتایا ضلع نظام آباد میں ڈائیل 100 پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع نظام آباد میں10؍ اکتوبر 2016 ء سے 10؍ نومبر 2016 ء تک ضلع نظام آباد کے نظام آباد، آرمور، بودھن سب ڈیویژن کے علاقوں میں 3011 فون کالس وصول کئے گئے۔ انہوں نے تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ باڈلی افینس222، حادثات سے متعلق 868، پراپرٹی افینس43، خودکشی اور اقدام خودکشی155اور دیگر1626، غلط کالس 97وصول ہوئے ہیں۔ ضلع ایس پی نے بتایا کہ ہر فون کالجس پر 5 منٹ کے وقفہ میں یہاں پہنچ کر اقدامات کئے جارہے ہیں اور ڈائیل 100 سے صحیح طور پر استفادہ کرے۔غلط کالس کرنے کی صورت میں پولیس کو مشکلات کے علاوہ مستحق افراد کی مدد کرنے میں دشواری پیش آسکتی ہے ۔لہذا عوام ڈائیل 100 کا صحیح طور پر استفادہ حاصل کریں۔

TOPPOPULARRECENT