Friday , October 20 2017
Home / دنیا / ڈالاس پولیس کو ہندوستانی امریکیوں کا رقمی عطیہ

ڈالاس پولیس کو ہندوستانی امریکیوں کا رقمی عطیہ

ڈالاس ( امریکہ ) 13 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی امریکی برادری نے یہاں ڈالاس کے ان پولیس عہدیداروں کے افراد خاندان کو 60,000 ڈالرس کا عطیہ دیا ہے جو حال میں احتجاج کے دوران گولی لگنے کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے ۔ امریکی ۔ ہندوستانی چیمبر آف کامرس ان ڈالاس کے بانی صدر اے کے ماگو نے 60 ہزار ڈالرس کا ایک چیک ڈالاس کے مئیر مائیک رالنگس اور ایگزیکیٹیو اسسٹنٹ ڈالاس پولیس سربراہ ڈیوڈ پیوگس کے حوالے کیا ۔ یہ رقم ہندوستانی ۔ امریکن برداری نے جمع کی ہے ۔ ڈالاس کے مئیر ماگو کا مقامی ڈالاس مارننگ نیوز میں یہ کہتے ہوئے حوالہ دیا گیا کہ ہم ہندوستانی برادری کے جذبہ کی ستائش کرتے ہیں اس سے احساس تحفظ پیدا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت فراخدلانہ عطیہ ہے ۔ وہ ہندوستانی برادری کا بہت زیادہ احترام کرتے ہیں۔ نصف رقم امریکی ۔ ہندوستانی چیمبر اور اس کے ارکان نے جمع کی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT