Saturday , September 23 2017
Home / پاکستان / ’’ڈانسنگ گرل‘‘ مجسمہ کو پاکستان لانے وکیل کی عرضداشت

’’ڈانسنگ گرل‘‘ مجسمہ کو پاکستان لانے وکیل کی عرضداشت

اسلام آباد ۔ 11 ۔ ا کتوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے ایک وکیل نے ایک عرضداشت داخل کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ ہندوستان سے 5000 سال قدیم کانسہ کا مجسمہ جس کا نام ’’ڈانسنگ گرل‘‘ ہے ، واپس لے آئے۔ بیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے کل لاہور پائی کورٹ میں عرضداشت کا ادخال کیا ۔ یاد رہے کہ 10.5 سینٹی میٹر اونچا مجسمہ جو 2500 بی سی سے تعلق رکھتا ہے جس کی دریافت 1926 ء میں سندھ کے قدیم تمدنی شہر موہنجو دارو میں ہوئی تھی ۔ عرض گزار کا ادعا ہے کہ مذکورہ کانسہ کا مجسمہ لاہور میوزیم کی ملکیت ہے ۔ 60 سال قبل دہلی کی نیشنل آرٹس کونسل کی درخواست پر اسے ہندوستان منتقل کیا گیا تھا جہاں سے مجسمہ کو اب تک واپس نہیں کیا گیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT