Friday , June 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹرس کو حملوں سے محفوظ رکھنے حکومت سے اپیل

ڈاکٹرس کو حملوں سے محفوظ رکھنے حکومت سے اپیل

تلنگانہ ہاسپٹلس اینڈ نرسنگ ہومس اسوسی ایشن کے عہدیداروں کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 14 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ ہاسپٹلس اینڈ نرسنگ ہومس اسوسی ایشن گریٹر حیدرآباد اینڈ رنگاریڈی ڈسٹرکٹ نے آج حکومت اور متعلقہ عہدیداروں سے اپیل کی کہ ڈاکٹروں کو عوام کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے اقدامات کئے جائیں ۔ اسوسی ایشن کے نمائندوں نے عوام سے کہا کہ وہ قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں بلکہ اس کے بجائے اگر وہ ڈاکٹرس کی خدمات سے ناخوش ہیں تو متعلقہ عہدیداروں کو اس سے آگاہ کریں ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے اسوسی ایشن کے عہدیداروں ڈاکٹر بی نریندر صدر ، ڈاکٹر ٹی لنگا راؤ جنرل سکریٹری اور دوسروں نے کہا کہ حالیہ واقعہ میں 10 مارچ کو چنچل گوڑہ جیل کے ایک ملازم کے دو سالہ بیٹے کو چمپا پیٹ میں ایک ہاسپٹل سے بس حادثہ کے باعث رجوع کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے اس لڑکے کو دیکھا اور معائنے باہر کروانے کی خواہش کی کیوں کہ اس ہاسپٹل میں اس کی سہولت نہیں تھی ۔ اس بچہ کو صبح 9-45 بجے واپس لایا گیا اور ڈاکٹر سگنوکر نے اس لڑکے کا معائنہ کیا جو مردہ پایا گیا ۔ جس پر اس لڑکے کے رشتہ دار اچانک چنچل گوڑہ جیل سے یونیفارم میں آئے اور ہاسپٹل پر حملہ کیا اور ڈاکٹر کے ساتھ زیادتی کی ۔ ڈاکٹر نریندر ریڈی نے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سے اس کا ثبوت ملا ہے ۔ تاہم اسوسی ایشن نے عوام سے اپیل کی کہ ڈاکٹروں کے ساتھ زیادتی نہ کی جائے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT