Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / ڈاکٹرس کو دھمکاکر رقم بٹورنے والا نوجوان گرفتار

ڈاکٹرس کو دھمکاکر رقم بٹورنے والا نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ /10 جنوری (سیاست نیوز) علاج کے بہانے ڈاکٹرس کو دھوکہ دے کر رقم ہڑپ لینے والے ایک شاطر دھوکہ باز کو مشیرآباد پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 39 سالہ محمد ساجد عرف صادق ساکن آصف نگر جھرہ جو پیشہ سے لاری ڈرائیور ہے معقول آمدنی نہ ہونے کے نتیجہ میں اس نے ڈاکٹرس کو دھوکہ دہی کے ذریعہ آسانی سے روپئے کمانے کے طریقہ کار اختیار کیا ۔ پولیس نے بتایا کہ وہ پہلے ہاسپٹلس اور کلینکس کی نشاندہی کرنے کے بعد سائن بورڈ پر موجود موبائیل فون نمبرات حاصل کرتے ہوئے بیماری کے بہانے ڈاکٹر سے رجوع ہوا کرتا تھا ۔ کچھ دنوں بعد وہ ڈاکٹرس کو فون کرکے یہ دھمکایا کرتا تھا کہ اس کا غلط علاج کیا گیا جس کے نتیجہ میں اس کی طبعیت مزید بگڑ گئی ۔ خود کو پولیس سب انسپکٹر ظاہر کرتے ہوئے ڈاکٹرس کے پاس پہونچ کر نقد رقم کا مطالبہ کرکے مسئلہ کی یکسوئی کا دعویٰ کیا کرتا تھا ۔ 2013 ء میں محمد ساجد کو پہلی مرتبہ ٹپہ چبوترہ پولیس نے گرفتار کیا تھا اور اس نے جاریہ سال علاقہ ہمایوں نگر ، چلکل گوڑہ ، جگت گری گٹہ ، آصف نگر اور مشیرآباد پولیس اسٹیشن حدود میں کئی ڈاکٹرس کو دھمکا کر ان سے نقد رقم کی وصولی کی تھی ۔ گرفتار ملزم کو نامپلی کریمنل کورٹ میں پیش کرنے کے بعد اسے جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT