Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹرس کی عمر وظیفہ 65 سال کرنے کی تجویز

ڈاکٹرس کی عمر وظیفہ 65 سال کرنے کی تجویز

وشاکھا پٹنم ۔ 10 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : وزیر صحت و خاندانی بھلائی کے سرینواس نے کہا کہ انہوں نے حکومت سے سفارش کی ہے کہ ڈاکٹرس کی عمر وظیفہ 58 سال سے بڑھاکر 65 سال کی جائے ۔ وزیر صحت سرکاری دواخانوں اور دوسرے مراکز صحت خدمات کے عہدیداروں کے جائزہ اجلاس سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے عمر وظیفہ میں اضافہ کی سفارش اس لیے کی کہ آندھرا پردیش میں بیشتر ماہرین طب ریٹائرڈ ہونے والے ہیں اور خالی جگہوں کو پر کرنا مشکل ہے ۔ وزیر صحت نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ تمام دواخانوں میں بائیو میٹرک سسٹم شروع کیا جائے گا تاکہ ہیلت اسٹاف کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جاسکے ۔۔

TOPPOPULARRECENT