Friday , July 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈاکٹرس کی لاپرواہی سے خاتون فوت

ڈاکٹرس کی لاپرواہی سے خاتون فوت

نعش کے ہمراہ رشتہ داروں کا احتجاجی مظاہرہ

نظام آباد ۔13 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹرس کی لاپرواہی سے ایک خاتون فوت ہوگئی ۔تفصیلات کے بموجب کاماریڈی ضلع کے بانسواڑہ سے تعلق رکھنے والے محمد قمر کی اہلیہ تبسم بیگم کو کل ڈیلیوری کیلئے نظام آباد سرکاری دواخانہ میں کل شام 4تا 4.30 بجے کے درمیان میں شریک کروایا گیا تھا ۔ آپریشن کے ذریعہ ڈیلیوری کی گئی اور لڑکی تولد ہوئی تھی ۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کے بعد لڑکی کواس کے والد کے حوالے کیا اور تبسم بیگم کی حالت تشویشناک ہے ، خون کی ضرورت ہے کہنے پر محمد قمر نے خون بھی فراہم کیا تقریباً2 گھنٹے تک تبسم بیگم کو باہر نہ لانے پر افراد خاندان نے ڈاکٹروں سے دریافت کرنے پر بتایا کہ حالت تشویشناک ہے۔ خانگی دواخانہ منتقل کیا جارہاہے اور فوری خانگی دواخانہ لے جانے کی ہدایت دی جس پر ان افراد نے ڈاکٹروں سے دریافت کرنے پر اطمینان بخش جواب نہیں دیا اور تشویشناک حالت میں خانگی دواخانہ منتقل کرنے پر ڈاکٹروں نے تبسم بیگم کو مردہ قرار دیا ۔ نعش کے ہمراہ سرکاری دواخانہ پہنچ کر احتجاج کرنا شروع کیا تو Iٹائون پولیس یہاں پہنچ کر سپرنٹنڈنٹ ہاسپٹل سے دریافت کرنے پر بتایا کہ خون بہہ جانے کی وجہ سے تبسم بیگم فوت ہوگئی ہے ۔ پولیس نے رشتہ داروں کو سمجھاکر نعش کو بانسواڑہ منتقل کیا ۔ اس بارے میں تبسم بیگم کے رشتہ داروں سے دریافت کرنے پر بتایا کہ تبسم بیگم معمول کے مطابق دواخانہ کو چل کر آئی تھی اور بس کے ذریعہ نظام آباد پہنچ کر دواخانہ میں معائنہ کرانے پر ڈاکٹروں نے آپریشن کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تھا اور آپریشن تھیڑ تک تبسم نے خود چل گئی ۔ ڈاکٹروں کی لاپرواہی کی وجہ سے تبسم بیگم فوت ہوچکی ہے لہذا ڈاکٹرس کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ضلع کانگریس سکریٹری علی بن عبداللہ نے بتایا کہ اس واقعہ کے خلاف ضلع کلکٹر سے شکایت کی جارہی ہے ۔ تبسم بیگم کی تیسری ڈیلیوری اور ان کے شوہر جسمانی طور پر معذور ہے ۔

 

TOPPOPULARRECENT