Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹرمحمد وزارت رسول خان فری میڈیکل کیمپس میں 30مارچ تک توسیع

ڈاکٹرمحمد وزارت رسول خان فری میڈیکل کیمپس میں 30مارچ تک توسیع

شاداں وڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹلس میںمریضوں کی مفت سرجریز ۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خان
حیدرآباد۔14مارچ(پریس نوٹ) خوشحال اور ترقی یافتہ معاشرہ کے لئے سب سے بڑی نعمت صحت و تندرستی ہے ۔یہ بات ڈاکٹر محمد صارب رسول خان نے کیا۔ ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر اور شاداں ہاسپٹل حمایت نگر میں جاری ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپس کے دوران کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملک میں اپنی نوعیت کے منفرد کیمپ کے ذریعہ ہزاروں مریضوں نے شفاء پائی ہے اور انہیں دیکھتے ہوئے حیدرآباد ، سکندرآباداور اطراف و اکناف علاقوں کے علاوہ تلنگانہ ، آندھراپردیش، کرناٹک، مہاراشٹرا کے کئی اضلاع سے مریض تشخیص اورعلاج و معالجہ کے لئے سفر کرکے آرہے ہیں۔ ڈاکٹر صارب رسول خان مینیجنگ ڈائرکٹر شاداں میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر و ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج و ہاسپتل عزیز نگر ، معین آباد جو اس کیمپ کی نگرانی کررہے ہیں ،انہوں نے  بتایا کہ جدید اور عصری ٹکنالوجی سے آراستہ آلات کے ذریعہ مریضوں کی تشخیص و علاج اور سرجریز کئے جارہے ہیں۔ دونوں ہاسپٹلس میں جاری ڈاکٹر وزارت ہیلت کیمپس کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ان دونوں کیمپوں میں 15؍ مارچ سے 30؍ مارچ تک مزید توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپ کے اوقات صبح 9تا ایک بجے اور دوپہر 2بجے تا شام 5بجے ہیں۔ کیمپ میں فری رجسٹریشن سے لے کر تشخص، علاج و معالجہ ، ادویات کی فراہمی اور کھانے پینے کے انتظام کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ جبکہ معمولی نوعیت کے علاج سے لے کر چھوٹے اور بڑے تقریباً تمام آپریشنس بھی مفت کئے جارہے ہیں۔مریضوں کے ساتھ ساتھ تیماردار کیلئے بھی دوپہر کا کھانا مفت ہے جبکہ اِن پیشنٹ مریضوںکے ساتھ رہنے والے تیمار دار کو بھی تینوں وقت ناشتہ، ظہرانہ اور عشائیہ کی فراہمی مفت عمل میں لائی جارہی ہے۔ فری میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کی سرپرستی محترمہ شاداں وزارت رسول خان سکریٹری اینڈ کرسپانڈنٹ شاداں و ڈاکٹر وی آر کے میڈیکل کالجس و ہاسپتلس اورجناب سید اعزاز الرحمن وائس چیرمین شاداں ایجوکینشل سوسائٹی و ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہتر نگہداشت و صحتیابی کے لئے عصری سہولتوںسے آراستہ لیبارٹریز، آپریشن ٹھیٹرس، پوسٹ آپریٹیو وارڈس، آئی سی سی یو، ایم آئی سی یو کے علاوہ ایمر جنسی وارڈس کے ساتھ ساتھ ممتاز اور ماہرو تجربہ کار فزیشنس اور سرجنس کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں ۔مریضوں کی سہولت کی خاطر ٹرانسٹپورٹ کا انتظام دونوں کیمپوں کے لئے کیا گیا ہے اور 24گھنٹے آن لائن ہیلپ سرویس مہیا کی گئی ہیں۔ اس مرتبہ نئے شہر کے محلہ جات فرسٹ لانسر، ٹولی چوکی ، گولکنڈہ سے ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل کیلئے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 24گھنٹے ہیلپ لائن سرویس کے لئے فون نمبرات 9985230806 / 9885751975 –  9000988544 – 9985278688 – 9849605553 – 9700189897ہے۔ ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر فری میڈیکل کیمپ ہیلپ لائن سیل نمبرس9391135243, 9849019535, 9966112448, 9502642112, 9849658786,9866606046  پر 24 گھنٹے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT