Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹرمحمد وزارت رسول خان فری میڈیکل کیمپ میں لاکھوں افراد فیضیاب

ڈاکٹرمحمد وزارت رسول خان فری میڈیکل کیمپ میں لاکھوں افراد فیضیاب

شاداں و ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹلس شفا کے مراکز، ڈاکٹر محمد صارب رسول خان
حیدرآباد ۔ 12 مارچ (پریس نوٹ) ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ جو شاداں ہاسپٹل پیراں چیرو، حمایت ساگر اے پی پولیس اکیڈیمی روڈ اور ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر میں 12 مارچ تک 4 لاکھ 70 ہزار افراد ان پیشنٹ اور آؤٹ پیشنٹ کی حیثیت سے فیضیاب ہوئے ہیں۔ ملک میں اپنی نوعیت کے منفرد فری میڈیکل کیمپس میں جس کا 15 مارچ کو اختتام عمل میں آئے گا۔ تاحال چھوٹی اور بڑی 20763 سرجریز کی گئی ہیں۔ کیمپس میں اگلے دو دن کے دوران استفادہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد صارب رسول خان منیجنگ ڈائرکٹر شاداں میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر و ڈاکٹروی آر کے ویمنس میڈیکل کالج عزیز نگر، معین آباد نے بتایا کہ کیمپ سے استفادہ کرنے والے مریض دونوں شہر حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ دوردراز علاقوں جس میں تلنگانہ کے تمام اضلاع اور پڑوسی ریاستیں آندھراپردیش، کرناٹک اور مہاراشٹرا سے اپنے تشخیص و علاج اور سرجریز کیلئے دواخانوں سے رجوع ہورہے ہیں ۔کیمپ کے اوقات صبح 9 تا ایک بجے اور دوپہر 2 تا شام 5 بجے ہیں۔ کیمپ میں فری رجسٹریشن سے لے کر تشخیص، علاج و معالجہ، ادویات چھوٹی اور بڑی سرجریز، کھانے پینے کے انتظام کی مفت سہولت فراہم کی گئی ہے۔ مریضوں کی سہولت کیلئے دونوں شہروں کے مختلف مقامات سے دونوں دواخانوں کی تکمیل و علاج کے بعد گھر واپسی کی ٹرانسپورٹ کی سہولت بہم پہنچائی گئی ہے۔ مریضوں کے ساتھ ساتھ تیماردار کیلئے بھی دوپہر کے کھانے کا مفت انتظام ہے جبکہ ان پیشنٹ مریضوں کے ساتھ رہنے والے تیمار دار کو بھی تینوں وقت ناشتہ، ظہرانہ اور عشائیہ کی مفت فراہمی عمل میں لائی جارہی ہے۔  مریضوں کو ہیلت کارڈ دیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خان نے بتایا کہ ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر کیمپ کا آغاز ہوکر 103 روز ہوچکے ہیںجس سے استفادہ کرنے والے مریضوں کی تفصیلات اس طرح ہیں۔ تاحال 123480 آؤٹ پیشنٹس اور 48318 ان پیشنٹس کی حیثیت سے مریضوں کا علاج کیا گیا۔ اس فری کیمپ کے دوران 3629 بڑی اور 8878 معمولی نوعیت کی سرجریز کی گئیں۔ 1352 ڈیلیوریز کی گئیں۔ 14544 ایکسرے، 10571 الٹرا ساونڈ، 5336 ٹو ڈی ایکو، 1847 سی ٹی اسکام، 1450 ایم آر آئی، ڈائیلاسیز، 961 اور 126760 لیباریٹری ٹسٹ، دانتوں کے 4593 اور فزیاتھرائی 5589 کیسیس کی تشخیص و علاج کئے گئے۔ صحت کو بہتر رکھنے کیلئے بہتر طرز زندگی، موٹاپا اور وزن کو قابو میں رکھنے کیلئے بھی علاج کیا جارہا ہے۔ شاداں ہاسپٹل میں جاری میڈیکل کیمپ 12 مارچ تک 167 دن مکمل کرچکا ہے جس میں تاحال 204295 آؤٹ پیشنٹس اور 93079 ان پیشنٹس کی حیثیت سے مریضوں کا علاج کیا گیا۔ اس فری کیمپ کے دوران 3775 بڑی اور 4481 معمولی نوعیت کی سرجریز کی گئیں۔ 1720 ڈیلیوریز کی گئیں۔ 36987 ایکسرے، 12721 الٹرا ساونڈ، 5919 ٹو ڈی ایکو، 3487 سی ٹی اسکان، 3138 ایم آر آئی اور 289426 لیباریٹری ٹسٹ، دانتوں کے 9436 اور فزیاتھرائی 2301 کیسیس کی تشخیص و علاج کئے گئے۔ فری میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کی سرپرستی محترمہ شاداں وزارت رسول خان سکریٹری اینڈ کرسپانڈنٹ شاداں و ڈاکٹر وی آر کے میڈیکل کالجس و ہاسپٹلس اور جناب سید اعزاز الرحمن وائس چیرمین شاداں ایجوکیشن سوسائٹی و ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی کررہے ہیں۔ کیمپوں کی نگرانی و انتظامات ڈاکٹر محمد صارب رسول خان منیجنگ ڈائرکٹر شاداں میڈیکل کالج و ٹیچنگ ہاسپٹل اینڈ ریسرچ سنٹر و ڈاکٹر وی آر کے ویمنس میڈیکل کالج عزیز نگر، معین آباد کررہے ہیں۔ مریضوں کو سال کے تمام ایام ان مریضوں اور ان کے افرادخاندان کیلئے فری ہیلت کارڈ دیا جارہا ہے، جس سے مستقبل میں تفصیلات کیلئے سہولت ہوگی۔ شاداں ہاسپٹل کیلئے 24 گھنٹے ہیلپ لائن درج ذیل موبائیل نمبرات 9985230806 ، 9885751975 ، 9000988544 ، 9985278688، 9849605553 ، 9700189897 پر ربط کرسکتے ہیں جبکہ ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل کیلئے 24 ہیلپ لائن موبائیل نمبرات 9391135243 ، 9849019535 ، 9966112448 ، 9849658786 ، 9866606046 پر ربط پیدا کریں۔

TOPPOPULARRECENT