Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹرمحمد وزارت رسول خاں فری میگا میڈیکل کیمپ 16؍ اپریل تک توسیع

ڈاکٹرمحمد وزارت رسول خاں فری میگا میڈیکل کیمپ 16؍ اپریل تک توسیع

شاداں اور ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹلس میںعلاج سے مریض مطمئن۔ ڈاکٹر محمد صارب رسول خان
حیدرآباد۔ 9؍اپریل۔ (پریس نوٹ) ڈاکٹر محمد صارب رسول خان مینجنگ ڈائرکٹر شاداں ہاسپٹل و ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل نے بتایا کہ16؍ اپریل تک ڈاکٹر محمدوزارت رسول خاں فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپس جاری رہے گا ۔انہوں نے بتایا کہ شاداں ہاسپٹل پیراں چیرو، حمایت ساگر روڈ اور ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر میں جاری ان کیمپوں میں مختلف امراض کی تشخیص و علاج اورکئی ایک پیچیدہ کیسوں پر خصوصی توجہ دی جاکر سرجریز کئے جارہے ہیں جہاں شہر کے ماہر اور تجربہ کار فزیشن و سرجنس ڈاکٹرس کی ٹیمیں علاج و معالجہ اور سرجریز انجام دے رہے ہیں۔ فری میگامیڈیکل اینڈہیلت کیمپ میں تقریباً ہر ایک شعبہ میں سرجریز کی جارہی ہیں جن میں قلب، دماغ، آنکھ، ای این ٹی قابل ذکر ہیں۔ ناک کے آپریشن، حلق کے غدود کے آپریشن اور کان کے آپریشنس کئے جارہے ہیں۔ پلاسٹک سرجری کے علاوہ یورولوجی میں مردانہ غدود کے آپریشن اور سسٹوس کوپیز جنرل سرجریز میں کولیسسٹیکٹومی، تھائیراڈ، کینسر، پیٹ کے آپریشنس کئے جارہے ہیں۔ موتیا بند کے علاوہ آنکھوں کی ساخت کو بہتر بنانے کے آپریشنس بھی کئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ شعبہ امراض نسواں کے تحت بچہ دانی، لپراسکوپیس، سیزیرین اور ڈائگناسٹک لپراسکوپی کئے جارہے ہیں۔ گذشتہ ماہ کی طرح اس ماہ بھی مریضوں کے اصرار پر ماہر و تجربہ کار ممتاز ڈاکٹرس کی ٹیم خصوصی ملٹی اسپشالیٹی اینڈ سوپر اسپشالیٹی علاج و معالجہ انجام دی اور یہ تمام سوپر اسپشالیٹی سرویسس مفت انجام دیئے گئے۔ڈاکٹر محمدصارب رسول خاں کے مطابق شاداں ہاسپٹل اورڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل میں جاری کیمپس سے لاکھوں مریض استفادہ کرتے ہوئے صحت یاب ہوچکے ہیں اور ان مریضوں کے علاج کو دیکھتے ہوئے شہر حیدرآباد و سکندرآباد ، رنگاریڈی کے علاوہ تلنگانہ اسٹیٹ ، آندھراپردیش، کرناٹک، مہاراشٹرا کے مختلف اضلاع سے علاج و سرجریز کے لئے رجوع ہورہے ہیں۔شہر حیدرآباد و سکندرآباد سے مریضوں کی آمد و رفت کے لئے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ کیمپ کے اوقات صبح 9 تا ایک بجے اور دوپہر 2بجے تا شام 5بجے ہیں۔ کیمپ میں فری رجسٹریشن سے لے کر تشخص، علاج و معالجہ ، ادویات کی فراہمی اور کھانے پینے کے انتظام کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ جبکہ معمولی نوعیت کے علاج سے لے کر چھوٹے اور بڑے تقریباً تمام سرجریز بھی مفت کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے شاداں ہاسپٹل میں جاری کیمپ سے متعلق بتایا کہ گذشتہ 195روز سے یہ کیمپ جاری ہے جس سے استفادہ کرنے والے مریضوں کی تفصیلات اس طرح ہے، تاحال238547آئوٹ پیشنٹس اور108684 اِن پیشنٹس کی حیثیت سے مریضوں کا علاج کیا گیا۔ فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ کے دوران بڑی اورمعمولی نوعیت کے9803 سرجریز کئے گئے۔ لیباریٹری ٹسٹ416511 کئے گئے۔ اسی طرح ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل کیمپ کا آغاز ہوکر 131روز ہوچکے ہیں جس سے استفادہ کرنے والے مریضوں میں تاحال 157044آئوٹ پیشنٹس اور61561 اِن پیشنٹس کی حیثیت سے مریضوں کا علاج کیا گیا۔ کیمپ کے دوران بڑی اورمعمولی نوعیت کے9007 سرجریز ، مختلف لیباریٹری ٹسٹ205732کئے گئے۔ صحت مند اور تندرستی کے لئے بہترطرز زندگی ، موٹاپا اور وزن کو قابو میں رکھنے کے لئے بھی علاج کیا جارہا ہے ۔ کیمپ میںایسے کئی سرجریزکئے گئے ہیں جس پر عموماً لاکھوں روپیے کے مصارف مریضوں اور انکے افرادِ خاندان کو برداشت کرنے پڑتے ہیںجبکہ یہاں بلا معاوضہ منفرد اور پیچیدہ سرجریز کئے جارہے ہیں اور ساتھ ہی ساتھ ادویات بھی مفت فراہم کی جارہی ہیں ۔ کیمپ کی سرپرستی محترمہ شاداں وزارت رسول خان سکریٹری اینڈ کرسپانڈنٹ شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی و ڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی اورجناب سید اعزاز الرحمن وائس چیرمین شاداں ایجوکیشنل سوسائٹی وڈاکٹر وی آر کے ایجوکیشنل سوسائٹی کررہے ہیں۔ مریضوں کی سہولت کی خاطر ٹرانسٹپورٹ کا انتظام دونوں کیمپوں کے لئے کیا گیا ہے اور 24گھنٹے آن لائن ہیلپ سرویس مہیا کی گئی ہیں۔ شاداں ہاسپٹل، حمایت ساگر روڈ حیدرآباد کے لئے 24گھنٹے ہیلپ لائن سرویس کے لئے فون نمبرات 9985230806 / 9885751975 – 9000988544 – 9985278688 – 9849605553 – 9700189897ہے۔ ڈاکٹر وی آر کے ہاسپٹل عزیز نگر فری میڈیکل کیمپ جبکہ ہیلپ لائن سیل نمبرس9391135243, 9849019535, 9966112448, 9502642112, 9849658786,9866606046 پر 24 گھنٹے ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT