Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈاکٹروں کی لاپرواہی ،نومولود شکم مادر میں فوت

ڈاکٹروں کی لاپرواہی ،نومولود شکم مادر میں فوت

سرسلہ سرکاری دواخانہ کے روبرو احتجاج ، کارروائی کا مطالبہ

سرسلہ۔ 9 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) راجنا سرسلہ مستقر سرکاری دواخانہ میں غریب مریضوں کا صحیح طریقہ سے علاج نہیں کیا جارہا ہے۔ دواخانہ میں زچگیوں کے سلسلہ میں عہدیداران اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق عمل نہیں ہورہا ہے بلکہ لاپرواہی ہورہی ہے جس کے نتیجہ میں دواخانہ میں شریک 23 سالہ خاتون بھوکا روپا کے شکم میں ہی بچہ کی موت واقع ہوگئی۔ چہارشنبہ کی صبح اس بدبختانہ اور افسوسناک واقعہ کے بعد روپا کے رشتہ داروں نے بی جے پی اور دیگر اپوزیشن پارٹیوں کے قائدین کے ساتھ دواخانہ کے روبرو زبردست احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا۔ متاثرہ خاتون کے رشتہ داروں کی اطلاع کے مطابق سرسلہ کے بی وائی نگر کی ساکن کپڑا بنکر ممدور رمیش کی بیوی روپا اپنی دوسری زچگی کیلئے پیر کی شام سرسلہ ایریا ہاسپٹل گئی جہاں ڈاکٹروں نے اسے نارمل ڈیلیوری ہوگی کہتے ہوئے دواخانہ میں شریک کرلیا۔ منگل کو میڈیکل اینڈ ہیلت کمشنر کرونا نے سبھی وارڈز اور دوخانہ کا معائنہ کیا اور اس دوران روپا سے بھی بات چیت کی اور روپا کو رات میں درد شروع ہوا، ڈیوٹی پر موجود عملے کو واقف کروانے کے باوجود لاپرواہی برتی گئی وہاں ڈاکٹر دستیاب نہیں تھے کوئی بھی اسے دیکھنے نہیں آیا، چہارشنبہ کی صبح سسٹر کو واقف کروانے پر بھی کوئی صحیح جواب نہیں دیا گیا۔ بعد ازاں ڈاکٹر کو فون پر اطلاع دینے پر فوری کریم نگر دواخانہ کو لے جانے کا مشورہ دیا گیا اور دواخانہ کی ایمبولنس دینے سے بھی انکار کردیا گیا۔ اس طرح انتہائی لاپرواہی کا مظاہرہ کیا گیا۔ فوری سرسلہ خانگی دواخانہ منتقل کرکے اسکیاننگ کرنے پر ڈاکٹروں نے بچہ فوت ہوجانے کی اطلاع دی۔ سرکاری دواخانہ کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈاکٹرس کی لاپرواہی سے شکم میں بچہ کی موت واقع ہوگئی۔ ان خاطی ڈاکٹروں کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ بی جے پی ضلع نائب صدر بھیماورم سرینواس، مستقر صدر واسو ، سرسلہ سادھنا سمیتی کنوینر رما کانت، میلارم ایم پی پی آئی قائد جوٹایلی، وینو گوپال وغیرہ نے دھرنا کی قیادت کی۔ پولیس ایس آئی کی جانب سے متاثرین کی شکایت پر مقدمہ درج کرنے کا تیقن دینے پر دھرنا ختم کیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ترپتی نے واضح کیا کہ روپاکی پہلی زچگی نارمل تھی ، دوسری بھی نارمل ہی ہوگی اس کے لئے انتظار کیاگیا کوئی تساہل نہیں برتا گیا، تساہل کا الزام بالکل غلط ہے۔

TOPPOPULARRECENT