Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈاکٹروں کی گرفتاری سے خانگی دواخانوں میںکھلبلی

ڈاکٹروں کی گرفتاری سے خانگی دواخانوں میںکھلبلی

کورٹلہ ۔23اپریل(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ناجائز طریقے سے دولت کمانے کیلئے غیر ضروری طور پر پیٹ کا آپریشن اپینڈکس کا آپریشن کرتے ہوئے مریضوں کی زندگی کیساتھ کھلواڑ کرنے والے ڈاکٹر ٹائی بامولا سریش کمار ( جگتیال) کو پولیس کی تحویل میں لینے کے بعد ‘ چہارشنبہ کو ڈاکٹر منوج کمار ( کورٹلہ ) کو پولیس حراست میں لیا گیا ۔ مکمل تحقیقات کے بعد منوج کمار کو جمعرات جگتیال کورٹ پیش کیا گیا اور مجسٹریٹ کی جانب سے 14دن کیلئے ریمانڈ کیا گیا ۔ ان کے علاوہ دو آر ایم پی کو بھی پولیس حراست میں لیکر جگتیال کورٹ منتقل کیا گیا ۔ گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہنے پر خانگی دواخانوں کے ڈاکٹروں میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔ جگتیال کے خانگی دواخانوں کے ڈاکٹرس نے ای ایم اے ریاستی قائدین سے چہارشنبہ کو مذاکرات کرتیہ وئے بند کی اپیل کی تھی ۔جمعرات کو جگتیال کے تمام خانگی دواخانے بند رکھے گئے جبکہ مٹ پلی کورٹلہ میں غیر معینہ مدت کا بند منایا جارہا ہے ۔ ڈاکٹروں کی جانب سے ڈاکٹروں کی گرفتاری کو روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سب کلکٹر جگتیال کو یادداشت پیش کی گئی ۔ سب کلکٹر کے دفتر میں موجود نہ رہنے پر دفتر کے اے او مسٹر راجیش کو یادداشت پیش کی گئی ۔ بعدازاں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جگتیال مسٹر راجندر سے ملاقات کرتے ہوئے خانگی ڈاکٹروں نے یادداشت پیش کی ۔

TOPPOPULARRECENT