Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے سکنڈ اسپیل ڈگری امتحانات

ڈاکٹر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے سکنڈ اسپیل ڈگری امتحانات

رجسٹریشن اور فیس ادائیگی کے لیے آخری تاریخ 11 نومبر
حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ): ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے تین سالہ ڈگری کورسیس بی اے ، بی کام ، بی ایس سی سال اول ، دوم اور سوم کے سکنڈ اسپیل 2015 امتحانات ، ناکام یا پہلے شرکت نہ کرنے والے امیدواروں کے لیے نومبر / دسمبر 2015 میں منعقد کئے جائیں گے ۔ امیدوار رجسٹریشن کے لیے پورٹل braouonline.in سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ امتحانات کا شیڈول حسب ذیل ہے ۔ سال سوم 2012 اور اس سے پہلے کے بیاچس کے لیے 23 تا 8  نومبر 2015 ، سال دوم 2013 اور اس سے پہلے کے بیاچس کے لیے 30 نومبر تا 5 دسمبر اور سال اول 2014 اور اس سے پہلے کے بیاچس کے لیے 7 تا 10 دسمبر 2015 ان امتحانات کے لیے آن لائن رجسٹریشن کروانے اور فیس ادا کرنے کی آخری تاریخ 11 نومبر 2015 ہے ۔ امتحان کے اوقات 2 بجے دن یا 5 بجے شام ہوں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے امیدوار ان کے اسٹڈی سنٹرس سے ربط کرسکتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT