Tuesday , July 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر امبیڈکر کو محمد محمود علی کا خراج

ڈاکٹر امبیڈکر کو محمد محمود علی کا خراج

حیدرآباد۔14اپریل (سیاست نیوز)ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب محمد محمود علی نے ڈاکٹر امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر ٹینک بنڈ پر واقع مجسمہ امبیڈکر پر گلہائے عقیدت ضیاء گوڑہ میں بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔جناب محمدمحمودعلی نے کہا کہ ڈاکٹر بی آرامبیڈکر کی ملک کیلئے کی گئی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا ۔ ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر نے نہ صرف ملک کا دستور مرتب کیا بلکہ سماج کے پسماندہ و درج فہرست طبقات کیلئے ترقی کی راہیں ہموار کیں اورہندوستان کو دنیاکی سب سے بڑی جمہوریت بنانے میں اہم کردار ادا علاوہ ازیں ڈاکٹر بی آرامیبڈکر نے چھوت چھات جیسی لعنت کو ملک سے ہٹانے کے لیے طویل تحریک چلائی اور ملک میں ایک مثال قائم کی موجودہ دور میں یہ تعلیمات ہندوستانی معاشرے کیلئے آئینہ اور آئندہ نسلوں کیلئے مشعل راہ ثابت ہونگی۔ نائب وزیراعلی ٰنے مزید کہا کہ تشکیل تلنگانہ کے بعدہر دلعزیز چیف منسٹر کے ۔ چندرا شیکھر راؤ نے ریاست کے تمام طبقات کے ساتھ دلت اور پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبودکیلئے بے شمار اقدامات انجام دیئے ہیں ۔ اس موقع پر مسرس مترا کرشنا، جیون سنگھ، ایس وینکٹیش کے علاوہ پارٹی کارکن بھی موجود تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT