Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / ڈاکٹر امبیڈکر کو وزیراعظم و دیگر کا خراج عقیدت

ڈاکٹر امبیڈکر کو وزیراعظم و دیگر کا خراج عقیدت

مھؤ (مدھیہ پردیش) 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی، صدر کانگریس سونیا گاندھی کی قیادت میں قوم نے آج ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو اُن کے 125 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم مودی اِس موقع پر اُن کے جائے پیدائش کالی پلٹن، مھؤ کنٹونمنٹ ٹاؤن گئے جہاں امبیڈکر نے 14 اپریل 1891 ء کو جنم لیا تھا۔ مودی اِس ملک کے پہلے وزیراعظم ہیں جنھوں نے امبیڈکر کے جائے پیدائش کا دورہ کرتے ہوئے اُنھیں خراج عقیدت پیش کیا، امبیڈکر سوشل سائنس یونیورسٹی، مھؤ کے وائس چانسلر آر ایس کوریل نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے بات چیت میں یہ دعویٰ کیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ اِس موقع پر چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان اور دیگر شخصیتیں موجود تھیں۔ مودی نے وہاں یادگار کا معائنہ کیا اور تقریباً 15 منٹ گزارے۔ اِس دوران صدر کانگریس سونیا گاندھی نے ڈاکٹر امبیڈکر کو عصری ہندوستان کی عظیم ترین شخصیتوں میں سے قرار دیتے ہوئے قومی ترقی کے ہر شعبہ میں اُن کے رول کو یاد کیا۔ اُنھوں نے ایک پیام میں کہاکہ جمہوریت پر اُن کا اعتقاد ہمارے ملک کے لئے اُن کے قابل فخر ورثے میں سے ہے۔

TOPPOPULARRECENT