Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈاکٹر امبیڈکر کی خدمات ناقابل فراموش

ڈاکٹر امبیڈکر کی خدمات ناقابل فراموش

ظہیرآباد میں برسی تقریب، مختلف سیاسی قائدین کا خراج
ظہیرآباد۔/6ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) معمار دستور ہند ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی آج 60ویں برسی کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں کے سرکردہ قائدین و سرگرم کارکنوں نے امبیڈکر چوک پہنچ کر ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کی بکثرت گلپوشی کی اور ملک اور قوم کے تئیں ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ ٹی آر ایس قائدین مسرز محمد فرید الدین سابق ریاستی وزیر، چنوری لاونیا صدر نشین بلدیہ، مرلی کرشنا گوڑ سابق صدر نشین بلدیہ، جی وجیء کمار سابق صدر ظہیرآباد منڈل پرجا پریشد، راملو نیتا، موتی رام اراکین بلدیہ، بنڈی موہن، تلسی رام گپتا اور دوسروں نے آج8:30 بجے صبح ڈاکٹر امبیڈکر چوک پہنچ کر معمار دستور ہند کے مجسمہ کی گلپوشی کی۔ کانگریس کے قائدین مسرز چرنجیوی پرساد صدر ظہیرآباد منڈل پرجا پریشد، منکالی سبھاش سابق صدرنشین بلدیہ، کنڈیم نرسملو صدر کانگریس ظہیرآباد ٹاؤن کمیٹی ، محمد جہانگیر ، طاہرہ بیگم، راج شیکھر، پنیماں اراکین بلدیہ، محمد جعفر یوتھ لیڈر، محمد معز الدین سابق معاون رکن بلدیہ، محمد ماجد، محمد علی اور دوسروں نے بھی ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت نچھاور کئے اور ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ تلگودیشم قائدین مسرز وائی نروتم، انچارج تلگودیشم حلقہ اسمبلی ظہیرآباد، سبھاش ریڈی صدر تلگودیشم ظہیرآباد منڈل، سید مسعود حسین صدر تلگودیشم ظہیرآباد ٹاؤن، محمد عبداللہ رکن بلدیہ، محمد تنظیم ، کے رامچندر سابق اراکین بلدیہ، محمد یوسف سابق ڈائرکٹر اقلیتی فینانس کارپوریشن، محمد حسن پروانہ، محمد شریف اور محمد مجید اور دوسروں نے بھی ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کی گلپوشی کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ بہوجن سماج پارٹی لیڈر مسٹر جناردھن نے بھی اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کی گلپوشی کی اور وزیر اعظم ہند مسٹر نریندر مودی کے ہاتھوں آج 60ویں برسی کے موقع پر ڈاکٹر امبیڈکر سے موسوم یادگار سکہ کی اجرائی کو ایک مستحسن اقدام قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT