Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی

ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی

گمبھی راؤ پیٹ /11 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) گمبھی راؤ پیٹ کے موضع گجا سنگاورم کراس روڈ پر آج ٹیسکوب چیرمین کونڈوری راویندر راؤ کے ہاتھوں بابا صاحب ڈاکٹر امبیڈکر کے مجسمہ کی نقاب کشائی عمل میں آئی ۔ انہوں نے آپسی اتحاد کو ہی ملک کی ترقی قرار دیا اور کہا کہ وہ آئندہ دنوں CESS کے انتخابات کے علاوہ انجمن باہمی امداد اداروں کے چناؤ میں بھی تحفظات کیلئے حکومت سے کامیاب نمائندگی کریں گے ۔ اس تقریب میں زیڈ پی ٹی سی ریڈی پیٹ توٹا آگیا ۔ CESS چیرمین لکشما ریڈی ، ایم پی پی گنگا سایوا ، کے دیویندر ، کملاریڈی ، محبوب علی ، دیاکر راؤ ، بھانو ، راجند ، سرینواس ، دیواداس وغیرہ موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT