Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر اومیش چندرا کی خدمات قابل ستائش

ڈاکٹر اومیش چندرا کی خدمات قابل ستائش

امراض قلب میں مبتلا غریب مریضوں کے علاج کے لیے ہر ماہ دوسرے اتوار کو مفت کیمپ
14 اگست کو 200 واں کیمپ کا مسٹر بنڈارو دتاتریہ کے ہاتھوں افتتاح
حیدرآباد ۔ 11 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : ڈاکٹر اومیش چندرا کا شمار ملک کے ممتاز و مایہ ناز ڈاکٹرس میں ہوتا ہے جن کی گزشتہ 35 سالہ خدمات اور غریب و بے سہارا مریضوں کی تشخیص و علاج کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے ۔ ڈاکٹر اومیش چندرا کو متحدہ ریاست آندھرا پردیش کے 5 گورنرس مسز کمودبن جوشی ، مسٹر کرشنا کانت ، ڈاکٹر سی رنگاراجن ، مسٹر سرجیت سنگھ برنالہ اور مسٹر این ڈی تیواری کے پرسنل کارڈیالوجسٹ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے ۔ انہیں 2004 میں عثمانیہ میڈیکل کالج کی المونی میٹ کے موقع پر ’ بیسٹ عثمانین ایوارڈ ‘ اور 2009 میں ’ بیسٹ ڈاکٹر ایوارڈ ‘ Chikitsa Siromani Award 2013 مرکزی مملکتی وزیر مسٹر بنڈارو دتاتریہ کے ہاتھوں مل چکا ہے ۔ اس کے علاوہ ریاستی اور قومی سطح پر کئی ایوارڈس حاصل ہوچکے ہیں ۔ دل کے عارضہ میں مبتلا غریب مریضوں کے علاج کے لیے انہوں نے ڈاکٹر اومیش چندرا فاونڈیشن کا جنوری 2000 میں قیام عمل میں لایا ۔ اس فاونڈیشن کی زیر نگرانی ہر ماہ دوسرے اتوار کو مفت کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے جس میں تشخیص و معائنے مفت کیے جاتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ساتھ 1500 روپئے کے ادویات بھی مفت دئیے جاتے ہیں ۔ ہر کیمپ میں 150 مریضوں کی تشخیص کی جاتی ہے اور ان مریضوں کا ECG ، Blood Sugar Estimation اور Lipid Profile بھی مفت کیا جاتا ہے ۔ ڈاکٹر اومیش چندرا کی جانب سے شروع کردہ مفت کیمپس کی سابق صدر جمہوریہ ہند ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے علاوہ متحدہ ریاست آندھرا پردیش کے چیف منسٹر آنجہانی ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کے علاوہ دیگر ممتاز قائدین نے زبردست ستائش کی تھی ۔ ڈاکٹر اومیش چندرا کی جانب سے امراض قلب میں مبتلا مریضوں کے مفت علاج کے لیے شروع کردہ کیمپس کا 200 واں کیمپ بروز اتوار 14 اگست کو ہیرا ہال بگل کنٹہ میں منعقد ہوگا ۔ اس کیمپ میں مرکزی مملکتی وزیر مسٹر بنڈارو دتاتریہ بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے ۔ عوام الناس سے استفادہ کی خواہش کی جاتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT