Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر بشیر احمد اور اثر غوری کوجناب زاہد علی خاں کا خراج

ڈاکٹر بشیر احمد اور اثر غوری کوجناب زاہد علی خاں کا خراج

حیدرآباد۔/13نومبر، ( سیاست نیوز) جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روز نامہ ’سیاست‘ نے شہر کے نامور ادیب ڈاکٹر سید بشیر احمد اور سینئر شاعر جناب اثر غوری کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اپنے تعزیتی پیام میں جناب زاہد علی خاں نے کہا کہ ڈاکٹر بشیر احمد اور اثر غوری کی تخلیقات روز نامہ سیاست میں وقفہ وقفہ سے شائع ہوتی رہی ہیں۔ سیاست نے ہمیشہ ہی شعراء اور ادیب اور مصنفین کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ ڈاکٹر بشیر احمد نے حیدرآباد کی اہم ادبی شخصیتوں پر مضامین تحریر کئے تھے جبکہ اثر غوری کا شمار شہر کے سینئر شعراء میں ہوتا ہے اور ان دونوں کے انتقال نے حیدرآباد میں شعر و ادب کے حلقوں میں غم کی لہر دوڑادی ہے۔ ان دونوں شخصیتوں کو ان کی تخلیقات کے سبب ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جناب زاہد علی خاں نے کہا کہ حیدرآباد میں شعر و ادب کے شعبوں میں کئی اساتذہ گذرے ہیں جنہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنے فن کا لوہا منوایا۔ آج بھی کئی شعراء و ادیب اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کررہے ہیں اور روز نامہ سیاست ان کی مکمل حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ جناب زاہد علی خاں نے ڈاکٹر بشیر احمد اور اثر غوری کے پسماندگان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔

TOPPOPULARRECENT