Tuesday , April 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو چیرمین سٹ ون عنایت علی باقری کا خراج

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کو چیرمین سٹ ون عنایت علی باقری کا خراج

حیدرآباد۔14اپریل(سیاست نیوز) دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر چیرمن سٹ ون میرعنایت علی باقری نے کندیکل گیٹ علاقے میں واقع مجسمہ امبیڈکر پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ میرعنایت علی باقری نے کہاکہ تلنگانہ کی تشکیل آنجہانی امبیڈکر کے چھوٹی ریاستوں کی تشکیل کی حمایت میںتیارکردہ دستوری گنجائش کا نتیجہ ہے ۔اس نظریہ کو دستور میںشامل کرتے ہوئے ڈاکٹر بھیم رائو امبیڈکر نے سارے ملک کو ایک پیغام دیا تھا۔ریاست تلنگانہ ایس سی ‘ ایس ٹی او راقلیتی طبقات کی اکثریت پر مشتمل ریاست ہے اور چیف منسٹر کے چندرشیکھر رائو ریاست تلنگانہ میںامبیڈکر نظریات کو فروغ دے رہے ہیںجب کہ معاشی پسماندہ طبقات کی ترقی کے لئے جس قدر سنجیدگی کے ساتھ حکومت تلنگانہ کام کررہی ہے اس کی نظیرسابق کی حکومتوں میںنہیںملتی ہے۔ مسٹر باقری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ امن واتحاد قائم رکھتے ہوئے بابا صاحب بھیم رائو امبیڈکر کے بتائے ہوئے راستے پرچلیں اور ملک وریاست کی ترقی کا حصہ بنیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT