Saturday , September 23 2017
Home / مذہبی خبریں / ڈاکٹر حمید الدین شرفی کا لکچر

ڈاکٹر حمید الدین شرفی کا لکچر

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : اسلامک ہسٹری ریسرچ کونسل انڈیا ( آئی ہرک ) کے زیر اہتمام 24 جنوری کو منعقد شدنی 1183 ویں تاریخ اسلام اجلاس کا پہلا سیشن صبح 9 بجے ایوان تاج العرفاء حمید آباد واقع شرفی چمن سبزی منڈی اور دوسرا سیشن 2 بجے دن جامع مسجد محبوب شاہی مالا کنٹہ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوگا ۔ ڈاکٹر سید محمد حمید الدین شرفی آیت جلیلہ کے تفسیری حدیث شریف کے تشریحی اور فقہی مسئلہ کے توضیحی مطالعاتی مواد کی پیشکشی کے بعد احوال انبیاء کے ضمن میں حضرت ایوب علیہ السلام اور ایک مہاجر ایک انصاری سلسلہ کے تحت صحابی رسول مقبول ﷺ حضرت ابوسعید بن معلیٰ ؓ نیز تاریخ ملت کے تسلسل میں ’ تبلیغ دین و اشاعت اسلام اور اولیائے کرام ‘ کے زیر عنوان سلسلہ وار توسیعی لکچر دیں گے ۔ آئی ہرک انگلش لکچر سیریز کے ضمن میں پروفیسر سید محمد حسیب الدین حمیدی کا بہ عنوان ’حیات طیبہ ‘ 928واں سلسلہ وار لکچر ہوگا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT