Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر خواجہ بہاؤالدین انصاری کو ڈپٹی ڈائرکٹر کے عہدہ پر ترقی

ڈاکٹر خواجہ بہاؤالدین انصاری کو ڈپٹی ڈائرکٹر کے عہدہ پر ترقی

حیدرآباد 24 جنوری (راست) مرکزی کابینی وزیر جناب شریپاداسیو نائیک، وزارت آیوش حکومت ہند نے ڈاکٹر خواجہ بہاؤالدین انصاری کی زائداز 35 سالہ بیش بہا ریسرچ خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انھیں ڈپٹی ڈائرکٹر کے عہدہ پر ترقی دیتے ہوئے علاقائی تحقیقاتی مرکز پٹنہ بہار میں تعینات کیا گیا۔ موصوف 50 سے زائد ریسرچ مقالہ جات مختلف علاقائی، قومی اور بین الاقوامی سمیناروں میں پیش کرچکے ہیں۔ اس سے قبل انھوں نے حیدرآباد، چینائی اور پٹنہ میں بھی خدمات انجام دیں۔ موصوف کئی ایک طبی اداروں بالخصوص حکیم محمد عبدالرزاق یونانی ریسرچ فاؤنڈیشن، آل انڈیا یونانی طبی کانفرنس شاخ تلنگانہ سے بھی وابستہ ہیں۔ اس سلسلہ میں موصوف نے پروفیسر رئیس الرحمان ڈائرکٹر جنرل سی سی آر یو ایم اور ڈاکٹر منور حسین کاظمی انچارج ڈائرکٹر آر آئی یو ایم کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT