Monday , June 26 2017
Home / ہندوستان / ڈاکٹر ذاکر حسین کے تعلیمی نظریات ہر دور میںرہنما : پروفیسر طلعت احمد

ڈاکٹر ذاکر حسین کے تعلیمی نظریات ہر دور میںرہنما : پروفیسر طلعت احمد

نئی دہلی، 8فروری (سیاست ڈاٹ کام) ڈاکٹر ذاکر حسین کی تعلیمی معنویت ہر دور میں ہماری اور ملک کی رہنمائی کرے گی اور قوم کے تئیں یہ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ یہ بات جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے آج یہاں ڈاکٹر ذاکر حسین کی 120ویں یوم پیدائش پر منعقدہ تقریب میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر ذاکر حسین کی تعلیم کے ساتھ سیاسی میدان میں جو خدمات ہیں اسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اور ان کے تعلیمی نظریات ہمیں جامعہ ملیہ اسلامیہ کو آگے لے

جانے میں مددگار ثابت ہوں گے ۔
جعلی ادویات میں اینٹی بایوٹک کی سب سے زیادہ فروخت
نئی دہلی، 8  فروری (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں فروخت ہونے والی ادویات میں 0.1 فیصد سے 0.3 فیصد جعلی ہیں جبکہ چار تا پانچ فیصد ادویات کے معیار پر کھری نہیں اترتی۔ جعلی ادویات میں مارکٹ میں سب سے زیادہ اینٹی بایوٹک فروخت کی جارہی ہے کیونکہ ان پر بھاری منافع ملتا ہے۔ حکومت کے ایک ملک گیر سروے میں یہ باتیں سامنے آئی ہیں جس کے اعداد و شمار جلد ہی عوام کیلئے جاری کئے جائیں گے۔ دارالحکومت میں آج انٹرنیشنل آتھارٹیفیکیشن کانفرنس میں سی ڈی ایس سی او کے ڈپٹی ڈائرکٹررنگا چندر شیکھر نے یہ بات بتائی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT