Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / ڈاکٹر ذاکر نائک کو ظفر سریش والا کی کلین چٹ

ڈاکٹر ذاکر نائک کو ظفر سریش والا کی کلین چٹ

نئی دہلی 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ظفر سریش والا جنھیں وزیراعظم نریندر مودی کے قریبی اشخاص میں شامل سمجھا جاتا ہے، اُنھوں نے مبلغ اسلام ڈاکٹر ذاکر نائک کو کلین چٹ دی ہے۔ ٹیلی ویژن چیانل News24 کو انٹرویو میں وائس چانسلر مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی حیدرآباد نے ڈاکٹر نائک کی مدافعت کی اور کہاکہ وہ مخالف قوم نہیں ہیں اور نہ دہشت گردی کی تائید کرتے ہیں۔ اُنھوں نے مزید کہاکہ مبلغ اسلام کے ریمارکس کو تناظر سے ہٹاکر پیش کیا گیا ۔
آئی ایس حامیوں کیخلاف چارج شیٹ
نئی دہلی ۔ /19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) این آئی اے نے ملک بھر میں گرفتار 16 آئی ایس آئی ایس حامیوں کے خلاف خصوصی عدالت میں چارج شیٹ پیش کی ہے ۔ ان پر دہشت گرد گروپ میں شمولیت کیلئے تقررات اور مالیہ فراہم کرنے کے الزامات ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ جج امرناتھ کے روبرو چارج شیٹ پیش کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT