Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / ڈاکٹر ذاکر نائک کیخلاف شیعہ فرنٹ کا دھرنا

ڈاکٹر ذاکر نائک کیخلاف شیعہ فرنٹ کا دھرنا

لکھنؤ، 9 جولائی (یو این آئی) شیعہ نیشنل فرنٹ نے مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ سے ڈاکٹر ذاکر نائک کی تقاریر پر مکمل پابندی عائد کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔شیعہ نیشنل فرنٹ نے آج یہاں ڈاکٹر ذاکر نائک کے خلاف دھرنا مظاہرہ کیا اور مرکزی وزیر داخلہ سے ان کی تقاریر پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے ۔شیعہ نیشنل فرنٹ کے جنرل سکریٹری مولانا یعسوب عباس نے آج یہاں کہاکہ بنگلہ دیش میں حال ہی میں دہشت گردانہ واقعہ میں جس طرح ڈاکٹر ذاکر نائک کا نام آیا اور اس کی تقاریر سے ترغیب پاکر اس واقعہ کو انجام دیا گیا، یہ تشویش کی بات ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر ذاکر نائک کی تقاریر پر پابندی لگائی جائے ۔مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ کو لکھے گئے خط میں انہوں نے نائک کے خلاف مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے تفتیش کرانے اور اس کے چینل (پیس ٹی وی) پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ نائک کی جائداد کی جانچ کرائی جائے اور یہ پتہ لگایا جائے کہ اس کی فنڈنگ کہاں سے ہوتی ہے ۔ اس کے غیرملکی دوروں کی تفصیل دیکھی جائے کہ وہ کن کن لوگوں سے ملا۔مسٹر عباس نے کہاکہ نائک کے اسلامک ریسرچ سنٹر پر پابندی اور اس کے خلاف دہشت گردی مخالف سخت دفعات کے تحت مقدمہ چلایا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT