Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر راکیش کمار مشرا سی سی ایم بی کے نئے ڈائرکٹر مقرر

ڈاکٹر راکیش کمار مشرا سی سی ایم بی کے نئے ڈائرکٹر مقرر

حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر راکیش کمار مشرا کا سی ایس آئی آر نئی دہلی کی جانب سے شہر میں قائم سیلولر اینڈ موڈیولر بائیولوجی ( سی سی ایم بی ) کے نئے ڈائرکٹر کی حیثیت سے تقرر عمل میں آیا ۔ ڈاکٹر مشرا نے الہ آباد یونیورسٹی سے ایم ایس سی ، پی ایچ ڈی کی تکمیل کرنے کے بعد بنگلور سے IISC کی تکمیل کی ۔ ڈاکٹر مشرا سال 2001 میں سی ایس آئی آر ۔ سی سی ایم بی سے بحیثیت سینئیر سائنٹسٹ وابستہ ہوئے ۔ انہوں نے یونیوسٹی آف بورڈیکس ، فرانس ، سینٹ لوئیس یونیورسٹی امریکہ اور یونیورسٹی آف جنیوا سوئٹرز لینڈ کا پوسٹ ڈاکٹریٹ تجربہ کے لیے دورہ کیا ۔ ڈاکٹر مشرا نے بحیثیت نئے ڈائرکٹر سی سی ایم بی تقرر ہونے کے بعد اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صدی حیاتیات بائیولوجی سے تعلق رکھتی ہے جب کہ اس ضمن میں سی ایس آئی آر ۔ سی سی ایم بی کارہائے نمایاں انجام دے گی ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی کے مقاصد میں معاشرہ کو حیاتیات کے متعلق نئی معلومات فراہم کرنا ہے ۔۔
بی ایڈ انٹرنس ماڈل ٹسٹ
حیدرآباد ۔ 19 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ اسٹیٹ میں بی ایڈ انٹرنس ایڈسیٹ امیدواروں کے لیے دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر اتوار 22 مئی کو صبح 11 بجے تمثیلی امتحان رکھا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT