Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر زور کے بعد حیدرآباد میں دکنیات کا ارتقاء

ڈاکٹر زور کے بعد حیدرآباد میں دکنیات کا ارتقاء

سالارجنگ میوزیم میں اتوار کو سمینار مقرر ، سرکردہ شخصیتوں کی شرکت
حیدرآباد  /11 مارچ ( پریس نوٹ ) ڈاکٹر زور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک روزہ سمینار اتوار 13 مارچ کو صبح 10 بجے  سالارجنگ میوزیم میں منعقد ہوگا ۔ جس کا موضوع ہے ڈاکٹر زور کے بعد حیدرآباد میں دکنیات کا ارتقاء ۔ ڈاکٹر محمد ضیاء الدین شکیب صدارت کریں گے ۔ پروفیسر عبدالستار ردلوی مہمان خصوصی ہوں گے ۔ ڈاکٹر فاطمہ شہناز اعزازی مہمان ہوں گی ۔ ڈاکٹر فاطمہ بیگم پروین خطبہ استقبالیہ ، پروفیسر نسیم الدین فریس کلیدی خطبہ پیش کریںگے ۔ جناب سید تراب الحسن پنجتن افادات زور کی رسم رونمائی انجام دیں گے ۔ جناب امتیاز الدین تبصرہ کریں گے ۔ ڈاکٹر زور کے فرزند جناب سید رفیع الدین قادری اور صاحبزادی محترمہ تسنیم زور بھی خطاب کریں گے ۔ جناب سید سلمان محی الدین قادری اظہار تشکر کریں گے ۔ دوسرے سیشن کی صدارت پروفیسر اشرف رفیع کریں گی ۔ ڈاکٹر حبیب نثار ’’ڈاکٹر حفیظ قتیل اور کئی نشر ، ڈاکٹر بی بی رضا خاتون ، حمیرہ جلیلی اور وجہی کی سب رس ، ڈاکٹر صبیحہ نسرین ، حسینی شاہد اور دکنیات ، ڈاکٹر آمینہ تحسین رسالہ ، قدیم اردو ، پروفسیر مجید بیدار ، ڈاکٹر جمال شریف اور دکنیات کے موضوع پر خطاب کریں گے ۔ ڈاکٹر آمینہ تحسین نظامت کے فرائض انجام دیں گے ۔ تیسرے سیشن میں حاجی بیگم ، بصرہ چشتی ، ڈاکٹر  رئیس فاطمہ ، ڈاکٹر عرشیہ جبین مقالہ پیش کریں گی ۔ مس نمرتا کنچن نظامت کریں گی ۔ تیسری اور آخری سیشن میں ڈاکٹر بدر سلطانہ ، ڈاکٹر حمیرہ سعید ،ثمینہ بیگم ،ڈاکٹر فاطمہ بیگم پروین ، ڈاکٹر مظفر شہ میری مقالہ پیش کریں گے ۔ ڈاکٹر نشاط احمد فرائض نظامت انجام دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT