Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر زور کے بعد حیدرآباد میں دکنیات کا ارتقاء پر آج سمینار

ڈاکٹر زور کے بعد حیدرآباد میں دکنیات کا ارتقاء پر آج سمینار

سالار جنگ میوزیم میں مقرر ، سرکردہ شخصیتوں کی شرکت

حیدرآباد 12 مارچ (پریس نوٹ) ڈاکٹر زور فاؤنڈیشن کے تحت ایک روزہ سمینار ’’ڈاکٹر زور کے بعد حیدرآباد میں دکنیات کا ارتقاء‘‘ اور ’’افادات زور‘‘ تین جلدیں مرتبہ جناب سید رفیع الدین قادری کی رسم اجراء اتوار 13 مارچ کو 10 بجے دن میر لائق علی خاں ہال ، سالار جنگ میوزیم میں عمل میں آئے گی۔ افتتاحی اجلاس کی صدارت ڈاکٹر محمد ضیاء الدین احمد شکیب کریں گے۔ جبکہ خطبہ استقبالیہ ڈاکٹر فاطمہ بیگم پروین دیں گی۔ رسم اجراء جناب سید تراب الحسن پنجتن انجام دیں گے۔ پروفیسر عبدالستار دلوی بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ مہمان اعزازی ڈاکٹر فاطمہ شہناز ہوں گی۔ کلیدی خطبہ پروفیسر نسیم الدین فریس پیش کریں گے۔ کتاب پر تبصرہ جناب سید امتیازالدین کریں گے۔ افتتاحی اجلاس کے بعد تین ادبی اجلاس منعقد ہوں گے۔ پہلے اجلاس کی صدارت پروفیسر اشرف رفیع کریں گی۔ جس میں ڈاکٹر حبیب نثار، ڈاکٹر بی بی رضا خاتون، ڈاکٹر صبیحہ نسرین، ڈاکٹر آمنہ تحسین اور پروفیسر مجید بیدار مقالات پیش کریں گے۔ دوسرے ادبی اجلاس کی صدارت پروفیسر یوسف سرمست کریں گے۔ جس میں حاجی بیگم، بشریٰ چشتی، ڈاکٹر نشاط احمد اور ڈاکٹر عرشیہ جبین اپنے مقالے پیش کریں گے۔ تیسرے ادبی اجلاس کی صدارت پروفیسر ابوالکلام کریں گے۔ اس میں ڈاکٹر بدر سلطانہ، ڈاکٹر حمیرہ سعید، ثمینہ بیگم، ڈاکٹر فاطمہ بیگم اور پروفیسر مظفر شہہ میری اپنے مقالے پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT