Thursday , August 24 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر سدھیر نائک شہر کے ممتاز کارڈیالوجسٹ

ڈاکٹر سدھیر نائک شہر کے ممتاز کارڈیالوجسٹ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر سدھیر نائک دونوں شہروں کے ایک انتہائی سینئیر کارڈیالوجسٹ ہیں اور وہ تعلیمی حلقوں اور کارڈیالوجی کی کلینکل پرایکٹس میں بہت معروف اور مشہور شخصیت ہیں ۔ جب سے وہ آندھرا پردیش سے کسی ڈسپلن بشمول کارڈیالوجی میں پہلے سوپر اسپیشلسٹ ’ ایم ڈی ‘ بنے ہیں ۔ عثمانیہ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس اور ایم ڈی کی تکمیل کرنے کے بعد وہ ڈی ایم کرنے کے لیے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس ، نئی دہلی روانہ ہوئے ۔ سابق میں وہ عثمانیہ میڈیکل کالج کے پروفیسر اور صدر شعبہ کارڈیالوجی تھے ۔ انہوں نے عثمانیہ ہاسپٹل اور گاندھی ہاسپٹل دونوں میں کارڈئیک کیتھرائزیشن لیابس قائم کئے ۔ وہ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ اور ایڈیشنل ڈائرکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن ، حکومت آندھرا پردیش تھے ۔ بعد میں وہ یونیورسٹی آف ہیلت سائنسیس ، اے پی میں ایمیریٹس پروفیسر اور ڈائرکٹر آف کارڈیالوجی اینڈ ڈین ، میڈی سٹی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسیس تھے ۔ ڈاکٹر سدھیر نائک نے ڈبلیو ایچ او ، حکومت ہند اور انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے لیے ریسرچ پراجکٹس کی تکمیل کی ۔ وہ پلاننگ کمیشن کی ٹاسک فورس میں ہیں ۔ اکیڈیمک جرنلس اور کتابوں میں ان کے کافی مضامین شائع ہوئے ہیں ۔ وہ کئی فیلو شپس رکھتے ہیں ۔ وہ مریضوں کے ساتھ ان کے اخلاقی انداز اور اس پیشہ سے متعلق دیگر تمام امور کے لیے جانے جاتے ہیں ۔ انہوں نے کئی ایتھکس کمیٹیوں میں خدمات انجام دی ہیں ۔ وہ ایک حرکیاتی اور مقبول ٹیچر ہیں ۔ وہ زیادہ تر سوپر اسپیشالیٹی انسٹی ٹیوٹس میں ڈی ایم اور ڈی این بی دونوں کے لیے ممتحن رہے ہیں ۔ وہ امریکہ ، روس ، سویڈن اور یو کے میں کئی انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹس میں ویزیٹنگ فیلو رہے ہیں ۔ فی الوقت ڈاکٹر سدھیر نائک عثمانیہ میڈیکل کالج ٹرسٹ کے چیرمین ہیں ۔ وہ ویویک وردھنی ایجوکیشنل سوسائٹی کے 25 سال سے زیادہ عرصہ تک صدر رہے ہیں ۔ انہیں کئی ایوارڈس حاصل ہوئے ۔ بشمول فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے ایوارڈس ، وہ مانٹیسری ٹریننگ اینڈ ریسرچ ٹرسٹ کے وائس چیرمین بھی ہیں ۔ وہ فی الوقت اپولو ہیلت سٹی ، جوبلی ہلز ، حیدرآباد پر سینئیر کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ اور کوآرڈینٹر آف کلینکل ریسرچ اینڈ ایجوکیشن ہیں ۔۔

بالا بھارتی سمر کیمپ
حیدرآباد ۔ 22 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : اسکولی بچوں ( 8 تا 13 سال ) کے لیے پرسنالیٹی ڈیولپمنٹ کے لیے بالا بھارتی کا 40 واں سمر کیمپ یکم مئی تا 15 مئی منعقد ہوگا ۔ جس میں بچوں کو یوگا ، پرانیاما ، میڈیٹیشن ، خود کی مدد ، ڈیڈیکیشن ، پیرینٹس ، ٹیچرس اور بڑوں کا احترام کرنا سکھایا جائے گا ۔ نشستیں محدود ہیں ۔ داخلہ پہلے آنے والوں کو پہلے موقع کی اساس پر دیا جائے گا ۔ تفصیلات کے لیے 9391044948 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT