Monday , May 29 2017
Home / شہر کی خبریں / ڈاکٹر عبدالقیوم کی کتاب ’’تاریخ ہندوستان (عہد مغلیہ)‘‘ منظر عام پر

ڈاکٹر عبدالقیوم کی کتاب ’’تاریخ ہندوستان (عہد مغلیہ)‘‘ منظر عام پر

حیدرآباد 19 مارچ (راست) ڈاکٹر عبدالقیوم کی نئی کتاب ’’تاریخ ہندوستان (عہد مغلیہ)‘‘ شائع ہوگئی ہے۔ یہ کتاب 2008 ء میں شائع ان کی کتاب ’’تاریخ ہندوستان (1526 ء تک) کا تسلسل ہے۔ جس میں بابر سے اورنگ زیب اور بعد کے مغل حکمرانوں کی تاریخ کا تفصیلی مطالعہ پیش کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں مرہٹوں کا عروج، شیواجی، مغلوں کے سماجی و معاشی حالات، زوال کی وجوہات جیسے اہم موضوعات کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ اورنگ زیب سے متعلق آڈرے ٹریشکی کی تحقیق کی روشنی میں نئے حقائق کو بھی پیش کیا گیا ہے جس سے اورنگ زیب کی مذہبی پالیسی کے نئے حقائق سامنے آتے ہیں۔ بابر کی ہمایوں کو وصیت، اورنگ زیب کے بیٹوں کے نام لکھے گئے خطوط کے علاوہ تاریخی مقامات کی ان کے جغرافیائی محل وقوع کے ساتھ تفصیلات اس کتاب کی اہم خصوصیت ہیں۔ گزشتہ چار دہوں سے زائد عرصہ میں اردو زبان میں جامعاتی ضرورتوں کو پورا کرنے والی یہ پہلی کتاب ہے۔ ڈاکٹر عبدالقیوم کی سماجی علوم میں یہ اٹھارویں کتاب ہے۔ ان کے اس مشن سے اعلیٰ تعلیم میں اردو ذریعہ تعلیم کا منظر ہی بدل چکا ہے جس کو دیکھتے ہوئے اردو اکیڈیمی آندھراپردیش نے انھیں سال 2013 ء میں اردو تعلیم و تربیت کے زمرہ میں کارنامہ حیات سے سرفراز کیا ہے۔ 218 صفحات کی اس کتاب کو نصاب پبلشرس نے بہترین ٹائٹل اور عمدہ کاغذ پر طباعت عمل میں لائی ہے جسے ھدیٰ بُک ڈپو پرانی حویلی کے علاوہ راست مصنف سے فون نمبر 9441277497 پر ربط کریں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT